مہاجر
{ مُہا + جِر }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٢ء کو "آنگن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["ہجر "," ہِجْرَت "," مُہاجِر"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مُہاجِرِین[مُہا + جِرِین]
- جمع غیر ندائی : مُہاجِروں[مُہا + جِرُوں (و مجہول)]
مہاجر کے معنی
١ - اپنے وطن کو چھوڑ کر دوسری جگہ جا بسنے والا، تاریک وطن، ہجرت کرنے والا، خصوصاً وہ مسلمان یا جماعت مسلمین جنہوں نے آنحضرتۖ کے اتباع میں مکے سے مدینے کی طرف ہجرت کی تھی۔
"یہ چہرہ صرف فلسطین کے مہاجر کا چہرہ نہیں کراچی کے بے خانماں مہاجر کا چہرہ بھی ہے۔" (١٩٨٩ء، متوازی نقوش، ٢١٢)