مہرہ کے معنی
مہرہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُہ (ضمہ م مجہول) + رَہ }
تفصیلات
١ - صیقل، پالش یا صاف شفاف کرنے کا آلہ؛ وہ اوزار جس سے گُھسائی کرکے کسی چیز یا کاغذ کو چمکیلا کریں۔, m["ایک قسم کا پتھر","چوسر وغیرہ کی گوٹ یا نرد","شیشے یا مونگے کا دانہ","گردن کا منکا","لوہاروں کا ہتھوڑا","لوہے یا ہڈی کا کاغذ گھوٹنے کا آلہ","وہ پتھر جو سانپ کے سر میں سے نکلتا ہے","کاغذ وغیرہ گھوٹنے کا آلہ","کاغذ کی چمک","ہر وہ چیز جو کام کرنے میں اوزار کا کام دے"]
اسم
اسم آلہ
مہرہ کے معنی
مہرہ کے جملے اور مرکبات
مہرہ باز, مہرہ بازی, مہرۂ پشت, مہرۂ تریاک, مہرۂ جاندار, مہرۂ خاک, مہرہ دار, مہرۂ دیوار, مہرۂ زر, مہرہ زن, مہرۂ سیم, مہرۂ ششدر, مہرہ کش, مہرہ کشی, مہرۂ گردوں, مہرۂ گردن, مہرۂ گہوارہ, مہرۂ لاجورد, مہرۂ مار, مہرۂ مشکیں, مہرۂ ناچیز, مہرۂ نرد, مہرۂف نماز
شاعری
- غوطہ دریائے سخن میں ہے لگانا بہتر
آگے تقدیر سے خر مہرہ ملے یا گوہر - رپیاں ماہ رویاں نکس دانت یوں
جواہر کی ان کی ہی خر مہرہ جوں - جب سے مرنا ہو گیا اس کا یقیں
ایک خر مہرہ کوئی دیتا نہیں - لفظوں سے قلم کی مہرہ بازی
یوں لاتی ہے رنگ بد طرازی - مشتری بھی تری شطرنج کا اک مہرہ ہے
آفتاب ایک ترے گنجفہ کا کو ہے ورق - جو یک مہرہ شطرنج کا کھیل کر
دیا باندرے کے اوپر میل گر - وہ مہرہ بارہا جو پٹ چکا ہے
وہی آگے بڑھایا جارہا ہے - تیری رفعت سے جویہ حیرت میں ہے ڈوبا ہوا
جانتی ہے مہر کو اک مہرہ ششدر زمیں - جو مہرہ کش ہو تو بر روئے کار ہے کاغذ
جو دل گداز نہیں بے اہار ہے کاغذ - اگر ہو مہرہ گہوارہ سنگ فرش اس کا
نہ چوسے اپنی کبھی طفل شیرخوار انگشت
محاورات
- آہار مہرہ کرنا
- جوراستادبہ ز مہرہ پدر
- چہرہ مہرہ سے ٹھیک (درست ہے)