مہمان کے معنی

مہمان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مِہ (کسرہ م مجہول) + مان }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بازاری) بچّہ جو حمل میں ہو","(گنوار) جنوائی","بچہ جو حمل میں ہو (مہ، بڑا، ماں، مانند، س۔ مَہمَن، بزرگی، عظمت)","بیٹی کا خاوند","ضیافت میں آنے والا","مُسافرِ شب باش","مسافرِ شب باش","وہ شخص جو کسی کے گھر آکر اترے","وہ شخص غیر جو کسی کے گھر آکر اُترے"]

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : مِہْمانان[مِہ (کسرہ م مجہول) + ما + نان]","جمع غیر ندائی : مِہمانوں[مِہ + ما + نوں (و مجہول)]"]

مہمان کے معنی

["١ - [ مجازا ] عارضی، بہت جلد رخصت یا ختم ہونے والا، بے ثبات۔","٢ - بیٹی کا خاوند، حویش، داماد (ماخوذ: فرہنگِ آصفیہ)","٣ - [ مجازا ] بچہ جو حمل میں ہو۔"]

["\"ایران کی آزادی کی تاریخ چند ہی ساعت کی مہمان ہے۔\" (١٩٢٦ء، مضامینِ شرر، ١، ٩٢:٢)","\"پہلا دور شادی کے بعد شروع ہوتا ہے اور اس وقت تک چلتا ہے جب تک جوڑے کو نئے مہمان کی آمد کا پتہ نہ چلے۔\" (١٩٧٠ء، پرورشِ اطفال اور خاندانی تعلقات، ٨٢)"]

["١ - کسی کے ہاں ضیامت یا دعوت میں یا عارضی قیام کے لیے آنے والا شخص، وہ شخص جو عارضی قیام کے لیے کسی کے گھر یا مہمان خانے میں آکر اُترے، ضعیف۔"]

["\"مغرب بعد مہمان آنا شروع ہوگئے۔\" (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ٦٣٤:٢)"]

مہمان کے جملے اور مرکبات

مہمان اعلی, مہمان پرور, مہمان خانہ, مہمان خصوصی, مہمان داخل, مہمان دار, مہمان سا, مہمان سرائے, مہمان سرکار, مہمان طفیلی, مہمان کدہ, مہمان مدیر, مہمان نامہ, مہمان نواز, مہمانانہ

مہمان english meaning

(poet . میہمان mehman)guest

شاعری

  • ایک بیدرد تجھے پاس نہیں عاشق کا
    ورنہ عالم میں کسو خاطر مہمان نہیں
  • آنکھوں نے دل تلک ہیں چنے خون آرزو
    نومیدیاں ہیں کتنی ہی مہمان آرزو
  • دیا ہے تتلیوں کو رزق کا سامان پھولوں نے
    کیا بھنوروں کو جوش فیض سے مہمان پھولوں نے
  • گھیرے ہوئے ہے بیکس و مظلوم کو لشکر
    اک آن کا مہمان ہے فرزند پیمبر
  • غنیمت جان اے دل نقش عشق یار جانی کو
    شرف ہے اس مکاں کا جس میں مہمان حسیں آیا
  • حسن کے مہمان خاطر لا رکھے ہیں حاضری
    سبز خط لب کے نمکداں پر پدینا ہے دکھو
  • ہیں سینکڑوں تیغیں علم اک جان کی خاطر
    دنیا میں یہی ہوتی ہے مہمان کی خاطر
  • مہمان ہمارے گھر جو وہ مہر مبیں ہوا
    صحن مکاں ویں فلک چارمیں ہوا
  • ایک صاحب لطیفہ گو تھے گرم
    اون کا مہمان اک ہوا بے شرم
  • مژدہ اے قسمت بد دام بلا میں آکر
    میہمان چمنستان ہوئے مہمان قفس

محاورات

  • آن کا مہمان
  • ایک دم کا مہمان
  • ایک دم کا مہمان ہے
  • ایک دن کا مہمان دو دن کا مہمان تیسرے دن بلائے جان (کا بے ایمان)‌‌‌
  • ایک دن کا مہمان دو دن کا مہمان تیسرے دن بلائے جان / بے ایمان
  • ایک دن کا مہمان گلاب کا پھول دو دن کا مہمان کنول کا پھول تیسرے دن کا مہمان گھر کیوں گیا بھول
  • ایک دن کا مہمان گلاب کا پھول، دوسرے دن کا مہمان کنول کا پھول تیسرے دن کا مہمان گھر گیا بھول
  • بجلی مہمان گھر میں نہیں تنکا
  • بن بلائے مہمان کی قدر نہیں ہوتی
  • چمگادڑ کے گھر آئی چمگادڑ آ بوا لٹک رہیں۔ چمگادڑ کے گھر مہمان آئے۔ ہم بھی لٹکیں تم بھی لٹکو ۔ چمگادڑ کی مہمانی میں بھی لٹکوں تو بھی لٹک۔ چمگادڑوں کی مہمانی آؤ لٹک رہو

Related Words of "مہمان":