میوہ کے معنی

میوہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مے + وَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں اپنے اص معنی و ساخت اور متد اول تلفظ کے ساتھ بطور اسم ہی مستعمل ہے (فارسی تلفظ مِیوَہ ہے) تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو |خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کھانے کا پھل","کھانےکا پھل"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : میوے[مے + وے]
  • جمع : میوے[مے + وے]
  • جمع غیر ندائی : میوں[مے + ووں (و مجہول)]

میوہ کے معنی

١ - خشک یاتر گودے یا گری والے خول میں محفوظ درختوں پر لگنے والا پھل یا فعل پھل، ثمر جیسے انگور، پستہ، بادام وغیرہ

"جسوتی برآمدے کے سرے پر بیٹی میوہ کھارہی تھی" (١٩٩٠ء، کالی حویلی، ٢)

٢ - خشک میوہ مثلاً اخروٹ، بادام، پستے، خوبانی وغیرہ

" پھر بسکٹوں کا ایک پیکٹ کھول کر بولے، بھوک لگ رہی ہے تو کھا لو، اور وہاں میرے ہینڈ بگ میں کچھ میوہ اورنمک پارے بھی ہیں" (١٩٨٢ء، بیلے کی کلیاں، ٢٥٧)

٣ - پھل، نتیجہ، انعام

"جس میں تم راضی ہو سو کریں تب وہ بولی کہ جو ایسی سیوا کرو گے تو میوہ پاؤ گے۔" (١٨٠٢نثر بے نظیر،١١١)

میوہ کے مترادف

پھل

بار, پھل, پَھل, ثمر, ثمرہ, حاصل, فاکہ, فروٹ, فواکہ, نتیجہ

میوہ کے جملے اور مرکبات

میوہ جات, میوۂ جنت, میوہ چیں, میوہ چینی, میوۂ خشک, میوہ خوری, میوہ دار, میوۂ شیریں, میوہ فروش, میوہ فروشی, میوۂ لب, میوۂ ممنوعہ

میوہ english meaning

fruit

شاعری

  • چل کر چمن میں پختہ کرو میوہ ہائے خام
    ظاہر ہیں رخ سے آپ کے آثار آفتاب
  • دنیا کے باغ کے میویاں کی لذت چاک سب دیکھیا
    ولے محبوب تھے اگلا نہ دیکھا خوب تر میوہ
  • ہوتا ہے سنگسار جو عین بہار میں
    تقدیر پھوٹی ہے شجر میوہ دار کی
  • جس شعر میں کمالا نہیں ہے مذاق وحدت
    طعمہ ہے بے نمک اور میوہ ہے بے حلاوت
  • ببول بو کے مجھے سولی پر چڑھائیں گے
    درخت گھر کے لیے میوہ دار لیتے ہیں
  • باغ کا میوہ اُسے توڑ کے سب بھیج دیا
    جان صاحب ہے بڑا ڈال کا آیا ٹوٹا
  • نہ رہی اب ثمر عشق میں وہ کیفیت
    بے مزہ ہوتا ہے وہ میوہ جو پل جاتا ہے
  • یہ سیب، آنب، شفتالو، نارنگی، کمرکھ
    ترے باغ کا میوہ پلنے لگا ہے
  • ہم نامراد باغ میں حسرت سے مر گئے
    پوٹوں میں میوہ چیں جوثمر باندھنے لگے
  • قصر یاقوت میں پہونچا جو ترا رنگ ہے لال
    کون سے میوہ شیریں پہ ٹپکتی ہے رال

محاورات

  • بن سیوا میوہ نہیں
  • بن سیوہ میوہ نہیں
  • جو سیوا کرے سو میوہ پائے
  • جو کرے سیوا وہ کھائے میوہ
  • جیسی سیوا کرے (تیسی آس پڑے) میوہ کھائے
  • صبر کی ڈال میں میوہ لگتا ہے
  • میوہ پل جانا
  • نہد شاخ پر میوہ سر برز میں
  • کابل ‌میں ‌میوہ ‌بھئے ‌برج ‌میں ‌بھئے ‌کریل
  • کر ‌سیوا ‌کھا ‌میوہ

Related Words of "میوہ":