ناشتا کے معنی

ناشتا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ناش + تا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٩١ء کو "گل و صنوبر (قلمی نسخہ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["صبح کا کھانا","طعام صبح","لفظی معنی خالی پیٹ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : ناشْتے[ناش + تے]
  • جمع : ناشْتے[ناش + تے]
  • جمع غیر ندائی : ناشْتوں[ناش + توں (و مجہول)]

ناشتا کے معنی

١ - صبح کا کھانا، وہ غذا جو صبح نہار منھ کھائی جائے، نہاری، کلیوا، چھوٹی حاضری۔

"میری طبیعت بوجھل ہے، ناشتا سینے پر دَھرا ہُوا ہے۔" (١٩٨٨ء، صدیوں کی زنجیر، ٥٧٦)

٢ - بھوکا، جس نے کچھ نہ کھایا ہو، وہ شخص جو نہار منھ ہو۔

"ناشتا اس کو کہتے ہیں، جس نے کچھ کھایا نہ ہو۔" (١٨٦٥ء، خطوطِ غالب، ٢٠٢)

٣ - بھوک، کچھ نہ کھائے ہونے کی حالت، خلوئے معدہ۔

"سب کو باریک پیس کر صبح کو ناشتا کی حالت میں کھلا دیں۔" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ١١٣:٣)

ناشتا کے جملے اور مرکبات

ناشتادان, ناشتا گاہ

ناشتا english meaning

breakfast; repastmealBreak fast

شاعری

  • کیا واں ناشتا وہ شاہ الماس
    گیا تب جلد ہو کر حوض کے پاس

Related Words of "ناشتا":