ناصح کے معنی

ناصح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نا + صِح (کسرہ ص مجہول) }نصیحت کرنے والا

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["پند دینے والا","پندگو (نَصَحَ۔ نصیحت کرنا)","خیر اندیش","خیر خواہ","خیر سگال","صلاح کار","نصحیت کنندہ","نصیحت گر","نصیحت کرنے والا"],

نصح ناصِح

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • واحد ندائی : ناصِحا[نا + صِحا (کسرہ ص مجہول)]
  • جمع ندائی : ناصِحو[نا + صِحو (کسرہ ص مجہول، و مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : ناصِحوں[نا + صِحوں (کسرہ ص مجہول، و مجہول)]
  • لڑکا

ناصح کے معنی

١ - نصیحت کرنے والا، اچھی باتیں بتانے والا، نیک صلاح دینے والا، خیر خواہ۔

"ایک تو تمہیں ناصح بننے کا بڑا شوق ہے۔ دیکھو اندر سیٹھ صاحب میرا انتظار کر رہے ہیں، یہ چابی لو اور فوراً چلے جاؤ، میں وعدہ کرتا ہوں کہ بہت جلد تمہارے پاس آجاؤں گا۔" (١٩٧٧ء، افکار، کراچی، اکتوبر، ٦٩)

٢ - کوئی خالص چیز (جیسے شہر) نیز مخلص دوست۔ (اسٹین گاس)۔

ناصح الدین، ناصح الایمان

ناصح کے مترادف

اپدیشک, واعظ

اپدیشک, اُپدیشک, صلاحکار, واعظ

ناصح کے جملے اور مرکبات

ناصح محترم, ناصح مشفق

ناصح english meaning

Naseh

شاعری

  • تفحص فائدہ ناصح تدارک تجھ سے کیا ہوگا
    وہی پاوے گا میرا دردِ دل جس کا لگا ہوگا
  • ناصح مرے جنوں سے آگہ نہ تھا کہ ناحق
    گو ڈر کیا گریباں سارا سلا سلا کر
  • فائدہ ہوگا کیا مترتب ناصح ھرزہ درائی سے
    کس کو نصیحت کون سُنے ہے عاشق تو دیوانا ہے
  • عقل وہ ناصح کہ ہر دم لغزشِ پا کا خیال
    دل وہ دیوانہ یہی چاہے کہ نادانی کرے
  • لے چلے ہیں حضرتِ ناصح مجھے جس راہ سے
    لطف جب آئے ادھر بھی کُوئے جانا نہ پڑے
  • ناصح کو بلاؤ‘ میرا ایمان سنبھالے
    پھر دیکھ لیا اس نے شرارت کی نظر سے
  • تلاش دل میں سرگرمی تو ناصح امر آخر ہے
    مجھے ہے گفتگو کمبخت کے ہونے نہ ہونے میں
  • ناصح اس دیوانہ آشفتہ موسے مت الجھ
    سرپہ کیوں لیتا ہے ناحق بے گناہوں کا وبال
  • آنکھوں سے آنکھیں ناصح ہرگز بندھی نہ چھوٹیں
    زنجیر کی کڑی پر جیسے کڑی لگائی
  • اسے دیکھ کر دل میں قائل سے ناصح
    مگر بات کیا ہے سخن پروری ہے

محاورات

  • نصیحتے ‌کنمت ‌بشوذ ‌بہانہ ‌مگیر‌۔ ‌ہر ‌آنچہ ‌ناصح ‌مشفق ‌بگویدت ‌پذیر

Related Words of "ناصح":