نالاں

{ نا + لاں }

تفصیلات

iفارسی مصدر |نالیدن| سے اسم حالیہ |نالاں| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٧٢ء کو "کلیاتِ شاہی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["نالیدن "," نالاں"]

اسم

صفت ذاتی

نالاں کے معنی

١ - روتا ہوا، نالہ کرتا ہوا۔

 معصوم مسکراہٹ غنچوں کے لب پر آئی اے عندلیبِ نالاں! امیدِ دل بر آئی (١٩٢٦ء، مطلع انوار، ٧٧)

٢ - شاکی، فریادی، عاجز، تنگ۔

"زرینہ سلطان اپنی منجھلی بہن پروین اور بھانجی فیروز کی نالائقی اور بے مروتی سے ازحد نالاں اور پژمردہ تھیں۔" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٢١٤)

مترادف

شاکی, عاجز, گریاں, مستغیث, فریادی