نجف کے معنی
نجف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نَجَف }
تفصیلات
١ - وہ اونچی زمین جس تک پانی نہ چڑھ سکے، دریا کے خشک دامن کے بیج میں ابھرا ہوا ٹیلا، چھوٹی سی پہاڑی، زمین کی سطح سے ابھری یا اٹھی ہوئی کوئی چیز۔, m["اونچی زمین جہاں پانی نہ چڑھتا ہو","پہاڑی ٹیلہ (نَجَفَ۔ کھودنا)","دریا کے درمیان اونچی زمین","عرب کے ایک مشہور شہر کا نام جہاں حضرت علی کرم اللہ وجہ کا مزار رحمت نثار واقع ہے","عرب کے ایک مشہور شہر کا نام جہاں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا مزار رحمت نثار واقع ہی","وہ اونچا ٹیلا جس پر پانی نہ چڑھ سکے"]
اسم
اسم ظرف مکان
نجف کے معنی
نجف english meaning
(rare) waterless mound(rare) waterless mound [A]a hillockhigh ground to which water does not reachname of a city in Iraq in which is the tomb of Hazrat Ali (A|S)site of Hazrat Ali`s tomb in Iraqsite of Hazrat Ali|s tomb in Iraq
شاعری
- خیرہ نہ کرسکا مجھے جلوۂِ دانش فرنگ
سُرمہ ہے میری آنکھ کا خاک مدینہ و نجف - شاد کو بھی نجف میں بلواؤ
کہ لگائے ہے بوتراب آسا - خدا کے فضل سے وہ دن نصیب ہو یوسف
رواں ہوں سوئے نجف عشق بو تراب میں پاؤں - اس پر نظر لطف شہنشاہ نجف ہے
آنکھیں ہم اگر فرش کریں عین شرف ہے - خاک بیزی کر نجف کی بھر لے دامان مراد
ہر قدم ایک ایک در مدعا مل جائے گا - مومن کا مددگار ہے شاہ نجف اے دل
حامی ہے ترا شیر خدا ’’لا تخف‘‘ اے دل - ہاتھوں پہ علی کو لے کے احمد نے کہا
یہ دُرِ نجف خدا کے گھر سے پایا - کیوں نہ افزوں حسن رنداں کو کرے مسّی کی ریخ
عین خوبی ہے اگر دُرّ نجف میں مو ہوا - پتا جو ارض نجف کا میان خواب ملا
نصیب جاگ گئے شب کو آفتاب ملا - کہیں شاہِ نجف کے عشق میں دل میرا ڈوبا تھا
کہ ہے دُرِ نجف ہوکر چمکتا دُرِ یَم میرا
محاورات
- ایک دو تین (بوجھ کولا) لاگنجفہ کو چھین
- گنجفہ ابتر ہونا
- گنجفہ بجھ جانا
- گنجفہ کھیل جانا
- گنجفے کے تینوں کھلاڑی روتے ہیں