نسب
{ نَسَب }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرحِ تمہیداتِ ہمدانی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["نسب "," نَسَب"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
نسب کے معنی
١ - اصل، نسل، سلسلہ، خاندان، خاندان کا سلسلہ (باپ کی طرف سے)۔
"اس حد تک تو نسب خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے۔" (١٩٨٦ء، اردو دائرہ معارفِ اسلامیہ، ٣:١٩)
٢ - نسبت، علاقہ۔
مگر وحدتِ مطلق کے یکسر نمایش ہور نسب ہور عبارات (١٨٠٩ء، شاہ کمال، دیوان، ٧٢)
٣ - [ ریاضی ] تناسب
"چھوٹے باٹوں میں سدس کی طرح ثنوی نسب کا پتہ چلا، لیکن بڑے برتنوں میں اعشاری تناسب ہے۔" (١٩٥٩ء، وادیِ سندھ کی تہذیب، ١٢٠)
مترادف
خاندان
مرکبات
نسب پرستی, نسب حسب, نسب دان, نسب دانی, نسب شماری, نسب عالی, نسب فروش, نسب مبارک, نسب نامہ, نسب نما
انگلش
["Genealogy; lineage","race","stock","family","caste"]