نقشہ کے معنی

نقشہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نَق + شَہ }

تفصیلات

١ - تصویر، شبیہ، مورت، مورتی، چترام، روپ، پیکر، فوٹو، عکس۔, m["چہرہ مہرہ","چہرے کی ساکت","چہرے کی ہئیت مجموعی","خط و خال","دنیا کی ہئیت","سج دھج","سطح زمین کی تصویر","صورت","قطع وضع","کسی ملک۔ براعظم ۔ شہر وغیرہ کی تصویر"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : نَقْشے[نَق + شے]
  • جمع : نَقْشے[نَق + شے]
  • جمع غیر ندائی : نَقْشوں[نَق + شوں (و مجہول)]

نقشہ کے معنی

١ - تصویر، شبیہ، مورت، مورتی، چترام، روپ، پیکر، فوٹو، عکس۔

 ہر چند طواف اچھا ہے کعبہ کے حرم کا دل سے نہ مٹا نقشہ مگر دیر و صنم کا (زکی)

٢ - صورت، شکل، چہرا مہرا، روپ، سروپ۔

 ہم سمجھتے تھے کہ جنت میں لگے گا کیا جی بارے کچھ اس میں تو نقشہ ترے گھر کا نکلا (برق)

٣ - ڈول، ساخت، تراش خراش، بناوٹ، ترکیب، اسلوب، تناسب۔

 جن نے دیکھا ہے تری جلوہ گری کا نقشہ اس کو بھاتا ہے کب اے یار پری کا نقشہ (صادق)

٤ - طرز و انداز، سج دھج، قطع وضع

 کھینچ صورت نہ اس کی صورت گر اس کی صورت کا اور ہے نقشہ (ظفر)

٥ - خط و خال، حلیہ، چہرے کی خوشنمائی۔

 دل کے آتے ہی یہ نقشہ ہو گیا کیا بتاؤں دوستو کیا ہو گیا (نسیم دہلوی)

٦ - سطح زمین کا روپ، ہیئت زمین، دنیا کی تصویر، دنیا کی ہیئت، میپ۔

٧ - نمونہ، مثال، نظیر، چربہ، خاکہ، فارسی بیرنگ، وہ صحفہ یا تختہ جس پر مکانات کی صورت کھنچی ہوئی ہو جیسے عمارت کا نقشہ مکان کا وہ نقشہ جو بننے سے پہلے معار بناتا ہے۔

٨ - سانچا، قالب، ڈھانچ۔

٩ - خانے کھنچا ہوا کاغذ، رول کھنچا ہوا کاغذ۔

١٠ - درگت، برادرجہ، برالکھا، حال بد۔

١١ - طور، طریق، ڈھنگ، وضع، طرح، ڈھب، موقع۔

١٢ - فہرست، فرد، قبض الوصول، فرد تنخواہ، فرد یا یادداشت دفتر، فہرست اسما، اسم نویسی، فوج کی اسم نویسی، ناموں کا رجسٹر، اسم نامہ، کسی محکمہ کے تنخواہ داروں یا ملازموں کی فہرست۔

١٣ - رونہ، چالان، مال کی خانہ پری۔

١٤ - گوشوارہ، خلاصہ۔

نقشہ کے مترادف

تصویر, چہرہ, طرز, ڈرائنگ, ماڈل, نمونہ, ڈیزائن, تسوید, مورت

انداز, چربہ, حال, حالت, حلیہ, خاکہ, دُرگت, روپ, سانچہ, شکل, طرز, طور, عالم, قالب, مثال, مورتی, نمونہ, ڈول, ڈھنگ, کیفیت

نقشہ کے جملے اور مرکبات

نقشۂ اموات, نقشۂ انتقال, نقشہ بندی, نقشہ پیما, نقشۂ تبدیلی, نقشہ جات, نقشۂ جرنیلی, نقشۂ جنس وار, نقشۂ حدبست, نقشۂ خام, نقشہ ساز, نقشہ سازی, نقشۂ سالانہ, نقشۂ ششماہی, نقشۂ طبعی, نقشۂ کار, نقشہ کش, نقشہ کشی

نقشہ english meaning

a delineation; a portrait; a picture; a design; a plan; a modelpatternan exemplar; amapcahrt; a sketchdraught; a blank form; a figured statementa tablea return; a register; a muster-roll; featuresvisage

شاعری

  • نقشہ اُٹھا کے کوئی نیا شہر ڈھونڈیئے
    اس شہر میں تو سب سے ملاقات ہوگئی
  • کہنے کو ایک صحن میں دیوار ہی بنی
    گھر کی فضا ، مکان کا نقشہ بدل گیا
  • اپنی گلی میں اپنا ہی گھر دھونڈتے ہیں لوگ
    امجد یہ کون شہر کا نقشہ بدل گیا
  • خواب میں جس سے پریشان تھے ہم
    آنکھ کھولی تو وہی نقشہ ہے
  • عالم کا یہ سب نقشہ بچوں کا گھرونداہے
    اک ذرے کے قبضے میں سہمی ہوئی دنیا ہے
  • کم نہیں جلوہ گری میں ترے کوے سے بہشت
    یہی نقشہ ہے ولے اس قدر آباد نہیں
  • نقشہ ہے ہوا گول مصور کی بہوکا
    ہاں آدمی کی شکل ہے تصویر نہیں ہے
  • اس کی انگڑائی کا نقشہ چشم تر میں پھر گیا
    اور دو ہاتھ آج پانی بڑھ گیا اس چاہ کا
  • جویاں کا رہنے والا ہے یہ دل میں اپنے جان رکھے
    یہ ترت پھرت کا نقشہ ہے اس نقشے کو پہچان رکھے
  • مصور نقشہ جب اس نازنیں کا کھینچنے بیٹھا
    کمر کا یہ فشاں رکھا کہ خط کھینچا ندارد کا

محاورات

  • آنکھوں میں نقشہ پھرنا۔ کھنچ جانا
  • آنکھوں کے سامنے تصور آنا یا نقشہ بھرنا
  • آنکھوں کے سامنے تصویر آنا یا نقشہ پھرنا
  • اجل کا نقشہ آنکھوں کے سامنے پھرنا
  • اردوئے معلٰی کا طور مقرر ہونا یا نقشہ درست ہونا
  • ایک سا نقشہ ہوجانا
  • دل کا کچھ اور نقشہ ہونا
  • گھڑی ساعت (کا) نقشہ ہونا
  • مزاج کا نقشہ بگڑنا
  • نقشہ (آنکھوں میں) کھنچ جانا

Related Words of "نقشہ":