نگاہیں کے معنی

نگاہیں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نِگا + ہیں (ی مجہول) }

تفصیلات

١ - نگاہ کی جمع، تراکیب میں مستعمل، نظریں، آنکھیں۔, m["نگاہ کی جمع"]

اسم

اسم نکرہ

نگاہیں کے معنی

١ - نگاہ کی جمع، تراکیب میں مستعمل، نظریں، آنکھیں۔

نگاہیں english meaning

eyes

شاعری

  • اک بار نگاہیں تو ملا لے کہ مجھے بھی
    شاید تری آنکھوں میں محبت نظر آجائے
  • ڈالیئے دل پر نگاہیں جنبشِ ابرو کے بعد
    دیکھ لیتے ہیں کماں کا زور پہلے تیر سے
  • نگاہیں اس پہ پڑتی ہیں کہ جس سے کچھ تعلق ہو
    محبت کی نظر سے ہر بشر دیکھا نہیں جاتا
  • بھری جوانی امنگ کے دن لڑیں نگاہیں کہ فیصلہ ہے
    بخیر انجام ہو الٰہی یہ دل کا پہلا معاملہ ہے
  • مجھی پر تم بھویں تانو نگاہیں قہر کی بدلو
    نہ رکھو میان میں خنجر نہ چھوڑو تیر ترکش میں
  • وہ نگاہیں کیوں ہوئی جاتی ہیں یا رب دل کے پار
    جو مری کوتاہی قسمت سے مژگاں ہو گئیں
  • سامنا اس سے ہوا تو بھی نگاہیں نہ ملیں
    اٹھ گئے پردے مگر آنکھ کا پردہ نہ گیا
  • آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں تو آنکھیں لجاگئیں
    بدبیں سے دونوں آنکھیں نگاہیں چراگئیں
  • زاہد پہ دخت رز کی نگاہیں جو پڑگئیں
    آنکھیں وہ دھیٹ ہیں کہ اٹھیں اور لڑگئیں
  • تم نے دل لے کر نگاہیں پھیر لیں اچھا کیا
    اب نر بازوں کو بھی انکھیں مری جاں ہوگئیں

محاورات

  • آپس میں نگاہیں لڑنا
  • نگاہ (یا نگاہیں) ملانا
  • نگاہ (یا نگاہیں) ہونا
  • نگاہیں پھسلنا۔ جانا۔ چار ہونا
  • نگاہیں ڈھونڈنا۔ لڑانا ۔ ملانا

Related Words of "نگاہیں":