کم نگاہی کے معنی
کم نگاہی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَم + نِگا + ہی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کم| کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم |نگاہ| بطور لاحقہ فاعلی لانے اور اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کَم نِگاہِیاں[کَم + نِگا + ہِیاں]
- جمع غیر ندائی : کَم نِگاہِیوں[کَم + نِگا + ہِیوں (و مجہول)]
کم نگاہی کے معنی
١ - کم نظری، بے توجہی۔
"اس بے اعتنائی و کم نگاہی کا ازالہ کیا جائے جو مومن کے ساتھ ایک عرصے سے برتی جا رہی ہے۔" (١٩٨٧ء، غالب فن و شخصیت (ملاحظات))