ٹرانس میٹر کے معنی
ٹرانس میٹر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹَرانْس + می + ٹَر }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٥ء میں "روشنی کیا ہے ترجمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Transmitter "," ٹَرانْسمِیٹَر"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : ٹَرانْس مِیٹَرز[ٹَرانْس + می + ٹَرْز]
- جمع استثنائی : ٹَرانْس مِیٹَرز[ٹَرانْس + می + ٹَرْز]
- جمع غیر ندائی : ٹَرانْس مِیٹَروں[ٹَرانْس + می + ٹَروں (و مجہول)]
ٹرانس میٹر کے معنی
١ - ریڈیو اسٹیشن میں وہ آلہ جس کے ذریعے سگنل یا پیغام وغیرہ بھیجا جائے، آلہ نشر۔
"سیارے کے تمام آلات جس میں ٹرانس میٹر بھی شامل تھا برابر کام کرتے رہے۔" (١٩٦٥ء، روشنی کیا ہے (ترجمہ)، ١٢٨)