ٹرسٹی کے معنی
ٹرسٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹَرَس + ٹی }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٣ء میں "مضامین عبدالماجد" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Trustee "," ٹَرَسْٹ "," ٹَرَسْٹی"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ٹرسٹی کے معنی
١ - [ قانون ] متولّی
"ٹرسٹی، متولی، حاکم صرف حق تعالٰی ہے۔" (١٩٤٣ء، مضامین عبدالماجد، ١١٧)
٢ - امین اس جماعت کا رکن جس کے سپرد کسی کالج یا وقف جائداد املاک وغیرہ کا انتظام ہو۔"
"کسی بڑے سے بڑے ٹرسٹی حتٰی کہ نواب محسن الملک تک کی یہ مجال نہ تھی کہ ان کے خلاف سید صاحب سے کچھ کہہ سکیں۔" (١٩٣٥ء، چند ہمعصر، ٢٢١)
ٹرسٹی کے جملے اور مرکبات
ٹرسٹی شپ