ٹرسٹ کے معنی
ٹرسٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹَرَسْٹ }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اردو رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٠٧ء میں "کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Trust "," ٹَرَسْٹ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : ٹَرَسْٹْس[ٹَرَسْٹْس]
- جمع غیر ندائی : ٹَرَسْٹوں[ٹَرَس + ٹوں (واؤ مجہول)]
ٹرسٹ کے معنی
"اس علاقے کو کار خیر کے لیے وقف کر دینا اور ضروری انتظامات کے لیے ایک ٹرسٹ بنا دینا" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٣٠٣:١۔)
"نجف کا انتظام حسین آباد ٹرسٹ کے متعلق کر دیا گیا" (١٩٥٦ء بیگمات اودھ، ٨٠)
"کاٹیل، سنڈیکٹ، ٹرسٹ یا مونو بلی اجارہ داری کے ہی مختلف نام تھے" (١٩٧٥ء، شاہراہ انقلاب، ١٠٤)
"بعض کہتے ہیں کہ قحط کی امداد کی رلیف ٹرسٹ یعنی زر امانت میں . اضافہ کیا جائے۔" (١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٣٩٧)
"تنظیمی مقاصد کی خاطر حکومت نے قومی اخبارات کا ٹرسٹ قائم کیا" (١٩٦٨ء، ابلاغ عام، ١٣٢)
ٹرسٹ کے مترادف
وقف
ٹرسٹ english meaning
["trust"]