ٹوکری کے معنی

ٹوکری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹوک (واؤ مجہول) + ری }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |ستوک + ر + کہ| سے ماخوذ اردو زبان میں |ٹوکرا| بطور اسم مذکر مستعمل ہے سنسکرت سے ماخوذ اردو قاعدہ کے مطابق|ٹوکرا| کے آخر پر چونکہ |الف| ہے لہٰذا اس کو |ی معروف| سے بدل کر اس کی تصغیر بنائی گئی ہے۔ ١٦٧٨ء میں غواصی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چھبڑی","چھوٹا ٹوکرا"]

ستوک+ر+کہ ٹوکْرا ٹوکْری

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ٹوکْرِیاں[ٹوک (واؤ مجہول) + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : ٹوکْرِیوں[ٹوک + رِیوں (واؤ مجہول)]

ٹوکری کے معنی

١ - ٹوکرا کی تصغیر، ڈلیا، جھلی، چھبڑی۔

"ایک ٹوکری ایسی تھی کہ سولھویں انچ کی چوڑی پٹی میں اسی ہزار ٹانکے یا پھندے شمار کیے گئے تھے۔" رجوع کریں: (١٩١٦ء، گہوارۂ تمدن، ١٣٥)

٢ - [ مجازا ] ٹوکری جس میں مٹھائی (یا پھل) رکھی ہو۔

"نواب . حلوائی سے کہتے تھے کہ جو ٹوکریاں باقی رہی ہوں ان پر منصور علی خاں کا فاتحہ کر دے۔" (١٨٣٠ء، وقائع خاندان بنگش، ٨٥)

ٹوکری کے مترادف

پٹاری, چھابڑی

بٹاری, جُونت, جھلّی, جُھلّی, چنگیر, چھابڑی, چھابی, چھبڑی, چھیتری, سبد, صندوقچی, قُفّت, ڈلیا

ٹوکری کے جملے اور مرکبات

ٹوکری ساز, ٹوکری سازی

ٹوکری english meaning

a small basketsmall basket

شاعری

  • جب آدمی رات تک نہ بکی جنس آبدار
    لاچار پھر وہ ٹوکری اپنی زمیں پہ مار
  • اب جان جسم خاک سے تنگ آگئی بہت
    کب تک اس ایک ٹوکری ٹی کو ڈھویئے
  • غواصی کے نمن ہو توں قلندر آج اے عابد
    بڑی اس ٹوکری ایسی تجے دستار سے کیا حظ

محاورات

  • ڈھوے کی ٹوکری۔ گاوے کے گیت

Related Words of "ٹوکری":