ٹکا کے معنی

ٹکا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹَکا }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ|ٹنکہ| سے ماخوذ اردو زبان میں |ٹکا| مستعمل ہے اردو میں اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء میں "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) روپیہ","دو پول","دو پیسہ کا پیسہ","دو پیسے","دو پیسے کا پیسہ","ٹکانا کا","ٹیکا کا مخفف"]

ٹنکہ ٹَکا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : ٹَکے[ٹَکے]
  • جمع : ٹَکے[ٹَکے]
  • جمع غیر ندائی : ٹَکوں[ٹَکوں (واؤ مجہول)]

ٹکا کے معنی

١ - دو پیسے، دو پیسے کا سکہ(عموماً تانبے کا)؛ نقدی، (نواح آگرہ و متھرا اور راجپوتانے میں ٹکہ دو پیسے کے معنی میں بولا جاتا ہے بنگال میں روپے کے معنی میں رائج ہے۔

"جہاں تک ہو سکے ٹکے کا کام پیسے میں نکالو۔" (١٩١٠ء، مسلی ہوئی پتیاں، ١٠)

٢ - کوڑی، پیسا، حقیر سی رقم۔

"میرا بھائی رو کر جواب دیتا کہ خدا کی قسم میرے پاس ٹکا بھی نہیں۔" (١٩٤٠ء، الف لیلہ و لیلہ، ٣٦٢:١)

ٹکا کے جملے اور مرکبات

ٹکے دھڑی, ٹکے سیر, ٹکے کا آدمی, ٹکا بیڑا, ٹکا بھر, ٹکا سا جواب, ٹکا سا دم, ٹکاسی زبان

ٹکا english meaning

a copper coin equal to two pice (paisa); two pie; two pie (pai); (local) a rupee; moneywealth(only in compounds) Runninga copper coin equal to two pencea rupeedesertmoneywasteland

شاعری

  • جو حاف صراف آسمان کا
    گرہ باندھ لے سن ٹکا بھان کا
  • دُعا بدعُا کِس کو دیتے نہیں
    وہ پُونجی ٹکا اپنے لیتے نہیں
  • کون کمائے ٹکا روپیا
    محنت والا ہیا ہیا
  • پک رہی ہے یہ جو کھچڑی سی سبھوں میں جس سے
    اس کی اب نک نہ گلی دال نہ چاول ٹکا

محاورات

  • آئے گا کتا تو پائیگا ٹکا
  • آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا
  • آواز میں کھٹکا ہونا
  • آٹا بڑا بوچا سٹکا (کھسکا)
  • آٹا بڑا بوچا سٹکا(کھسکا) مفلسی میں خوشامدی کھسک گئے
  • اب ناحق ٹکا سی جان پر آبنی
  • ادھر (٢) میں لٹکانا
  • الف کے نام بے (کتک یا کھٹکا) نہیں جانتا
  • الٹا لٹکادینا۔ لٹکانا
  • انگلیاں چمکانا یا مٹکانا

Related Words of "ٹکا":