ٹھنڈا کے معنی

ٹھنڈا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹَھن + ڈا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل لفظ |ٹھنڈ| کے ساتھ |ا| بطور لاحقہ تذکیر و توصیف لگانے سے |ٹھنڈا| بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٨٤٥ء میں "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بغیر جڑی بوٹیوں کے (زمین)","بے اثر","بے جان","بے غصہ","بے محبت","تازہ دم","خاطر جمع","رحم دل","وہ جو چالاک یا تیز نہ ہو","کم شہوت"]

ستبدھ ٹَھنْڈ ٹَھنْڈا

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : ٹَھنْڈی[ٹَھن + ڈی]
  • واحد غیر ندائی : ٹَھنْڈے[ٹَھن + ڈے]
  • جمع : ٹَھنْڈے[ٹَھن + ڈے]
  • جمع غیر ندائی : ٹَھنْڈوں[ٹَھن + ڈوں (واؤ مجہول)]

ٹھنڈا کے معنی

١ - سرد، خنک، جس میں گرمی یا حرارت نہو۔

"گھروں کے دروازے بند ہو چکے تھے الاؤ بھی ٹھنڈے ہو گئے تھے۔" (١٩٢٣ء، گوشۂ عافیت، ١٦٩:١)

٢ - [ مجازا ] بے حِس، جذبات سے عاری، سرد مہر۔

"آپ مسلمانوں کو اس قدر ٹھنڈا نہ سمجھیں" (١٩٣٧ء، اشارات، ٢٢)

٣ - نامرد؛ ہیجڑا؛ سست، کاہل؛ متحمل، بردبار؛ بے نفس، جسے غصہ نہ آئے، رحم دل۔ (نوراللغات؛ فرہنگ آصفیہ)

 گرے جو اشک مژگاں سے مرے تن سے لگا لے تو کہ خس کا عطر ہوتا ہے سنا رشک قمر ٹھنڈا (١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ٢٤:١)

٤ - [ خاصیتا ] گرمی دور کرنے والا، فرحت دینے والا، سکون بخش۔

ٹھنڈا کے مترادف

بارد, خاموش, سست

افسردہ, بُجھا, بردبار, پُرسکون, تازہ, حلیم, خنک, ساکت, ساکن, سرد, سست, متحمل, مردہ, مطمئن, مندا, منڈی, نامرد, ڈھیلا, کاہل

ٹھنڈا کے جملے اور مرکبات

ٹھنڈے دل سے, ٹھنڈے پیٹوں, ٹھنڈے جی سے, ٹھنڈا مزاج, ٹھنڈا مکان, ٹھنڈا موسم, ٹھنڈا پالا, ٹھنڈا ٹھنڈا, ٹھنڈا سانس, ٹھنڈا سیلا, ٹھنڈا لوہا, ٹھنڈا مٹی, ٹھنڈا سمندر, ٹھنڈا بخت, ٹھنڈا برف

ٹھنڈا english meaning

coldcoolchillbleak; frozen; icedcooled; refreshed; cold-heartedinsensible; dead; pacifiedappeasedsoothedallayedextinguishedset at rest; stillquietcalmtranquil; mildplacidgentle; impotentlacking virility; dullinactive (as a market); free from weeds (as a soil)a charming creatureColdcold-blooded , level-headedcold-headeddullexquisitely beautiful personextinguished , pacified , appeased , patient , enduring , impotent , frigid , having a slumpinactive (market)refreshed

شاعری

  • جو آگ لگائی تھی تم نے اس کو تو بُجھایا اشکوں نے
    جو اشکوں نے بھڑکائی ہے اس آگ کو ٹھنڈا کون کرے
  • حرارت کے جلتیاں کو پیاروں جلائے
    کرن دل ٹھنڈا آب کوثر پلائے
  • گرم کیا خاک ہوں آنکھیں شب تنہائی میں
    سوزش دل سے کسی وقت نہیں دل ٹھنڈا
  • آج ہی حق سے ادا ہو جائیے
    دھیان بھٹکا ولولہ ٹھنڈا پڑا
  • حنا کی دی ہے تہ اس نے ملا گیری دو پٹے میں
    کہ تا عاشق کا جی ٹھنڈا کرے تاثیر مہندی کی
  • اس سر زمیں کو خون کا دریا کریں ابھی
    ساحل تک آئے جو اسے ٹھنڈا کریں ابھی
  • حرارہ لا چکا تھا حسن کہیے خیریت گزری
    مجھے ٹھنڈا سمجھ کر جوش کا کافور ہو جانا
  • ہیں ایک شخص لاتے خس کی شراب انشا
    دھو دھا گلاب سے تو گر رکھ ایاغ ٹھنڈا
  • ٹھنڈا نہ خریدار کا دل ہو کہ شہیدی
    اس گل کا ابھی گرم ہے بازار کئی دن
  • بدن ٹھنڈا ہوا جاتا ہے پنکھے دل کو ہوتے ہیں
    اُٹھے جاتے ہو تم پہلو سے دم سینے میں کیا ٹھیرے

محاورات

  • آگ کا جلا آگ سے ہی اچھا(ٹھنڈا) ہوتا ہے
  • بازار ٹھنڈا کرنا
  • بازار ٹھنڈا ہونا
  • پانی ٹھنڈا لگنا
  • پیٹ ٹھنڈا رہنا
  • تعزیہ ٹھنڈا کرنا
  • تعزیہ ٹھنڈا ہونا
  • جی ٹھنڈا کرنا
  • جی ٹھنڈا ہونا
  • چراغ ٹھنڈا کرنا

Related Words of "ٹھنڈا":