ٹھنڈی کے معنی
ٹھنڈی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹَھن + ڈی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |ٹھنڈ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت ملانے سے |ٹھنڈی| بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٧١ء میں "معارف القرآن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ان معنوں میں عموماً جمع استعمال ہوتا ہے","بے رونق","خوش و خرّم"]
ٹَھنْڈ ٹَھنْڈی
اسم
صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
ٹھنڈی کے معنی
["\"بابیل نے اس وقت بھی غصے کی بات کا جواب غصے کے ساتھ دینے کی بجائے ایک ٹھنڈی اور اصولی بات کہی۔\" (١٩٧١ء، معارف القرآن، ١١٣:٣)"," زمین ٹھنڈی ہے تو ہو کلام بے اصول تو نہ ہو (١٨٥٤ء، دیوان ذوق، ١٥)"]
["\"کہیں کیا ہندی کے ٹھنڈی تو نہیں نکلے گی۔\" (١٩١٠ء، راحت زمانی، ١٨)"]
ٹھنڈی کے مترادف
سرد
آسودہ, بارد, چیچک, خرم, خنک, خوش, سرد, سیتل, سیتلا, ماتا
ٹھنڈی کے جملے اور مرکبات
ٹھنڈی عینک, ٹھنڈی گرمیاں, ٹھنڈی لڑائی, ٹھنڈی مار, ٹھنڈی مٹی, ٹھنڈی الماری, ٹھنڈی آگ, ٹھنڈی ٹھار, ٹھنڈی چھاؤں, ٹھنڈی سڑک, ٹھنڈی شمع, ٹھنڈی استری
شاعری
- ٹھنڈی مرے من کی آگ کیا ہو
پانی میں چراغ جل رہا ہے - یہ کس حسیں دیار کی ٹھنڈی ہَوا چلی
ہر موجۂ خیال پہ صَدہا شِکن پڑے - پھونک دے گی اس کی ٹھنڈی گرمیاں
جیت لے گی برق سے پانی گھٹا - ہم پہنیں لال جوڑا‘ تم پہنو خاص بنڈی
خندی ہو جو تمہارے چھاتی کرے نہ ٹھنڈی - گری بف ٹھہری جو ٹھنڈی ہوا
رگوں میں لہو اب تو جمنے لگا - اے مجرئی اشک آتے ہیں ہنگام بکا گرم
ٹھنڈی ہے تری آہ پہ تاثیر ہے کیا گرم - چین سے بسمل خوں میں نہاے ٹھنڈی ہوا میں سوتا ہے
ہراک بن موسے قاتل کے مقتل میں پسینہ جاری ہے - شمع جب ٹھنڈی ہوئی جب خاکساری سے پتنگ
تو تیا جل کر ہوا چشم لگن کے واسطے - جہاں جس جگہ گوند لا ہے لگا
وہاں کھاتے ہیں جاکے ٹھنڈی ہوا - چھاتی کبھو نہ ٹھنڈی کی لگ کر گلے سے آہ
دل اس سے دور سینے میں اکثر جلا کیا
محاورات
- آتما ٹھنڈی ہونا
- آگ ٹھنڈی کرنا
- آگ ٹھنڈی ہونا
- آنکھ ٹھنڈی کرنا
- آنکھیں (ٹھنڈی ہونا) جاتی رہنا
- آنکھیں ٹھنڈی رہیں
- آنکھیں ٹھنڈی کرنا
- آنکھیں ٹھنڈی ہونا
- ادھر جوش آیا اور فوراً ٹھنڈی پڑگئی
- بات ٹھنڈی پڑجانا