ٹھیکر
{ ٹھی + کَر }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٤ء میں "کلیات قدر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : ٹِھیکَرے[ٹھی + کَرے]
- جمع غیر ندائی : ٹِھیکَروں[ٹھی + کَروں (و مجہول)]
ٹھیکر کے معنی
١ - مٹی کے برتن کا ٹوٹا ہوا ٹکڑا، نیز تحقیر کے طور پر بحرف مسی اور پرانے بحروف کو بھی کہتے ہیں، (مجازاً) ادنٰی شے، ٹکری کا مخفف، ٹیلا۔
"کہیں روڑے کہیں پتھر کہیں رتیل کہیں ٹھیکر۔" (١٨٨٤ء، کلیات قدر، ٧١)