ٹھیکے دار

{ ٹھے + کے + دار }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |ٹھیکے| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے مشتق صیغہ امر |دار| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٦ء میں "مکتوبات سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ٹھیکے داران[ٹھے + کے + دا + ران]
  • جمع غیر ندائی : ٹھیکے داروں[ٹھے + کے + دا + روں (و مجہول)]

ٹھیکے دار کے معنی

١ - اجارہ دار، وہ شخص جس نے ٹھیکہ لیا ہو۔

"وہ . تحصیل محاصل کے ٹھیکے دار ہوتے ہیں۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٨٨:٣)