ٹیلی فون بوتھ
{ ٹے + لی + فُون + بُوتھ }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسماء |ٹیلی فون اور بوتھ| پر مشتمل مرکب ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٦ء میں ماہنامہ "مشرقی، اگست" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف زماں ( واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : ٹیلی فُون بُوتْھز[ٹے + لی + فُون + بُوتْھز]
ٹیلی فون بوتھ کے معنی
١ - وہ جگہ جہاں عوام کے استعمال کے لیے ٹیلی فون لگا ہو۔
"پیر آباد میں ٹیلی فون بوتھ قائم کیا جائے۔" (١٩٧٦ء، مشرق، کراچی، ٦ اگست، ٣)