ٹیڑھا کے معنی
ٹیڑھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹے + ڑھا }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |ٹیڑھ| کے ساتھ |الف| بطور لاحقۂ صفت مذکر لگنے سے |ٹیڑھا| بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء میں "ریاض البحر" میں مستعمل ہے۔, m["بد تمیز","پھرا ہوا","تیز طبیعت","جھکا ہوا","شرارت پسند","فتنہ انگیز","فتنہ پرداز","فتنہ پرور","مفسدہ پرداز","کج پا"]
تریک ٹیڑھ ٹیڑھا
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : ٹیڑھی[ٹے + ڑھی]
- واحد غیر ندائی : ٹیڑھے[ٹے + ڑھے]
- جمع : ٹیڑھے[ٹے + ڑھے]
- تفضیلی حالت : ٹیڑھوں[ٹے + ڑھوں (واؤ مجہول)]
ٹیڑھا کے معنی
"اگر زمین بھرتی ہے تو ہم ٹیڑھے کیوں نہیں ہو جاتے" (١٨٩٨ء، سرسید، مضامین، ٤٣)
ہے محبت ہی کہ وحشی جس سے ہو جاتے ہیں رام جن کے آگے گردنیں ٹیڑھوں کی ہو جاتیں ہیں خم (١٩٠٤ء، کلیات نظم حالی، ١٢٣:٢)
مقدر کی چشم عنایت ہو سیدھی ستارے کی ٹیڑھی نظر ہے تو کیا ہے (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٢٣)
"کتابوں کا مسئلہ خاصا ٹیڑھا نظر آرہا ہے۔" (١٩٤٧ء، تمدن ہند، ١٤٤)
سیدھی باتوں کا جو ٹیڑھا ہمیں دیتے ہو جواب کچھ زمانہ سے ہے دستور تمہارا اولٹا (١٨٥٨ء، سحر (نواب علی)، بیاض سحر، ٥٠)
"جیمسیز ٹیڑھے حروف میں لکھتا ہے" (١٩٦٣ء، تجزیۂ نفس، ٢٨٧)
ٹیڑھا کے مترادف
کج, خمیدہ
آزردہ, اجڈ, بدخُو, بدمزاج, برخلاف, بینڈا, ترچھا, خفا, خمدار, شرانگیز, شریر, غصیل, فسادی, متفنّی, مخالف, مُفسد, مندی, ناراض, کبیدہ, کج
ٹیڑھا کے جملے اور مرکبات
ٹیڑھی کھیر, ٹیڑھا ترچھا, ٹیڑھی نظر, ٹیڑھا وقت, ٹیڑھی بات, ٹیڑھی ٹوپی, ٹیڑھی چھری, ٹیڑھی سیدھی, ٹیڑھا بانکا, ٹیڑھا بڑنگا, ٹیڑھا جواب, ٹیڑھا سوال, ٹیڑھا قط, ٹیڑھا میڑھا
ٹیڑھا english meaning
crookedbentdistortedawryaskew; deformedhump-backedbow-legged; offendeddispleasedcranky; forwardobstinate; untowardunfavourablecontraryopposingobstructivebe allowed to go away [~A PREC.]be released
شاعری
- ناک کٹوا کے میں منڈواؤں گی بی سوَت کا سر
دشمنوں کا مرے ٹیڑھا اگر اک بال ہوا - جب گھور کر قضا کے بانکے نے آکے جھانکا
ٹیڑھا رہا نہ ترچھا گنڈا رہا نہ بانکا! - کھُل گیا درد جو بے چینی سے
جسم میرا ہوا ٹیڑھا سیدھا - اس بے ہنری پہ کیوں زمانے کا گلہ
خود ناچ نہ آئے او آنگن ٹیڑھا - ازیں پرواہ نہ مٹ غچغچا خانہ حالا سربراہ
نمی شود، فرمودند، ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا - کتنا ٹیڑھا ہے وہ ظالم مجھ سے
نام لیتا نہیں میرا سیدھا - سیدھی باتوں کا جو ٹیڑھا ہمیں دیتے ہو جواب
کچھ زمانہ سے ہے دستور تمہارا اولٹا - ہم میں ٹیڑھا پن جو آجائے تو وہ سیدھا کرے
دبوتا بگڑیں تو پھر سرکار اس کو کیا کرے - سروقد میں نے کہا تو آئے بل ابرو پہ کیوں
اتنی سیدھی بات اس کا اس قدر ٹیڑھا جواب - بل پڑا ابرو پہ امید نگاہ لطف میں
کیا ہمارے سیدھے مطلب کا تھا یہ ٹیڑھا جواب
محاورات
- بال ٹیڑھا ہونا
- دل میں ٹیڑھا ہونا
- سانپ سب جگہ ٹیڑھا چلتا ہے اپنی بابنی میں سیدھا جاتا ہے
- سانپ سب جگہ ٹیڑھا چلتا ہے مگر اپنے بل میں سیدھا جاتا ہے
- گھی کا لڈو ٹیڑھا بھی بھلا
- مزاج ٹیڑھا ہونا
- منہ ٹیڑھا ہونا
- ناچ نہ جانوں (جانے۔ سکوں یا سکے) آنگن ٹیڑھا
- ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا
- نصیب ٹیڑھا ہونا