ٹیکسٹ کمیٹی
{ ٹیکْسٹ (ی مجہول) + کَمے (ی لین) + ٹی }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسما |ٹیکسٹ اور کمیٹی| پر مشتمل مرکب ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٨ء میں "شاد کی کہانی شاد کی زبانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : ٹیکْسْٹ کَمیٹیاں[ٹیکْسْٹ (ی مجہول) + کَمے (ی لین) + ٹِیاں]
- جمع استثنائی : ٹیکْسْٹ کَمیٹی[ٹیکْسْٹ (ی مجہول) + کَمے (ی لین) + ٹی]
- جمع غیر ندائی : ٹیکْسْٹ کَمیٹیوں[ٹیکْسْٹ (ی مجہول) + کَمے (ی لین) + ٹِیوں (و مجہول)]
ٹیکسٹ کمیٹی کے معنی
١ - [ تدریس ] وہ کمیٹی جو مختلف درجات کے طلبہ و طالبات کے لیے نصاب مقرر کرے۔
"سید صاحب گیارہ برس تک بہار ٹیکسٹ کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔" (١٩٥٨ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، ٦٩)