پاافتادہ

{ پا + اُف + تا + دَہ }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں ماخوذ اسم |پا| کے ساتھ فارسی ہی سے اسم صفت |افتادہ| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٥٨ء کو "مسلمان عورت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

پاافتادہ کے معنی

١ - جو اس طرح پڑا ہو کہ پانو کے نیچے آئے (مجازاً) ناچیز و بےوقعت، رکیک، بالکل سامنے کی چیز جسے تلاش نہ کرنا پڑے۔

"ہر ممکن پہلو سے موضوع بحث پر روشنی ڈالی ہے اور کہیں رکیک و پا افتادہ دلائل کو پیش نہیں کیا۔" (١٩٥٨ء، آزاد، مسلمان عورت، ٥)