پارلر

{ پار + لَر }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٤ء کو "گوری ہو گوری" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Parlour "," پارْلَر"]

اسم

اسم ظرف مکاں ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : پارْلَرْز[پار + لَرْز]
  • جمع غیر ندائی : پارْلَروں[پار + لَروں (و مجہول)]

پارلر کے معنی

١ - نشست کا کمرہ، دیوان خانہ، بیٹھک۔

"ڈرائنگ روم . سائڈ روم اور پارلروں کے علاوہ ایسے بھی کمرے تھے جن میں . تصویریں . دیواروں پر بنائی گئی تھیں۔" (١٩٤٤ء، رفیق حسین، گوری ہو گوری، ١١٠)