پارچہ کے معنی

پارچہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پار + چَہ }

تفصیلات

iفارسی میں لفظ |پارہ| کے ساتھ لاحقۂ تصغیر |چہ| لگانے سے اسم بنا۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٩ء میں "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اصطلاح شکار) مچان","ایک ریشمی کپڑے کا نام","ایک قسم کا ریشمی کپڑا","پارہ کی تصغیر","گوشت کا ٹکڑا","گوشت کے بڑے بڑے اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے","لکڑی یا سل جو کوئیں کے منہ پر کسی قدر اندر پڑی ہو","مکڑی کا جالا","کنویں کے منہ پر کسی قدر اندر کے رخ بڑھی ہوئی سل یا لکڑی جو اس غرض سے لگائی جاتی ہے کہ چرس یا ڈول کھینچتے وقت دیوارِ چاہ سے ٹکر نہ کھائے اسے پارچہ کہتے ہیں"]

اسم

اسم مصغر ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد ندائی : پارْچے[بار + چے (ی مجہول)]
  • واحد غیر ندائی : پارْچے[پار + چے]
  • جمع : پارْچے[پار + چے]
  • جمع استثنائی : پارْچَہ جات[پار + چَہ + جات]
  • جمع غیر ندائی : پارْچوں[پار + چوں (و مجہول)]

پارچہ کے معنی

١ - ٹکڑا، حصہ، جزو، قاش، پارہ، قطعہ۔

 تیغ کہتے ہیں جسے اک پارچہ آہن کا ہے شرط ہے انصاف، خامے سے اِسے نسبت ہے کیا (١٩١٨ء، سحر (سراج منیر خان) بیاض سحر، ١٠١)

٢ - کپڑا۔

 بدیشی پارچے میں آگ کیوں حضرت لگاتے ہیں وہ بولے بات تو یہ ہے کہ صاحب کو جلاتے ہیں (١٩٢١ء، اکبر، گاندھی نامہ، ٦١)

٣ - (گوشت مچھلی وغیرہ کا) ٹکڑا، کباب کے لئے مخصوص طریقے سے تراشا ہوا قطعہ۔

"اچھے گوشت کے پارچے سیخوں پر چڑھائے۔" (١٩٠٢ء، آرائش محفل، حیدری، ١٦٠)

٤ - پوشاک؛ لباس کے وہ حصے یا جزو جو خلعت میں شامل ہوتے تھے۔

"پانچ پارچے اور تین رقوم جواہر کا خلعت عطا ہوتا تھا۔" (١٩٣٨ء، حالات سرسید، ٤)

٥ - اخبار یا رسالے کا شمارہ، پرچہ۔

 جو پارچے کوئی پوچھے تو ایک سو اڑتالیس کہیں قبول کے اعداد جن کو صاحب ہوش (١٩٠٠ء، امیر مینائی، مراۃ الغیب، ٢٨)

پارچہ کے مترادف

کپڑا, پارہ[1]

پارہ, پرزہ, پنگھٹ, پوشاک, پھاٹک, پیرہن, چیتھڑا, خلعت, دھجی, ریزہ, قاش, گھاٹ, لباس, لتّا, لخت, ملبوس, ٹکڑا, ٹکڑہ, کپڑا

پارچہ کے جملے اور مرکبات

پارچہ خانہ, پارچہ بافی

پارچہ english meaning

A piece of clothclothingfragmentpieceto be deceitfulto be treacherous

شاعری

  • تیغ کہتے ہیں جسے اک پارچہ آہن کا ہے
    شرط ہے انصاف، خامے سے اسے نسبت ہے کیا
  • ہفت درعہ پارچہ لے بے بہا
    تاجر ایک بغداد آیا دور کا

Related Words of "پارچہ":