پارۂ جگر کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Para-e-jigar meanings and details
پارۂ جگر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پا + رَہ + اے + جِگَر }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |پارہ| کے ساتھ |ہمزہ| بطور حرف اضافت لگا کر فارسی اسم |جگر| لگانے سے مرکب اضافی |پارۂ جگر| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٢ء کو "بیاض شمیم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
پارۂ جگر کے معنی
١ - [ لفظا ] جگر کا ٹکڑا (مجازاً) وہ اولاد جو بہت عزیز ہو۔
بولے رسول پاک کہ اے پارہ جگر امت کی مغرفت کا یہ ساماں ہے صبر کر (١٩١٢ء، شمیم، بیاض (ق)، ٣١)