پانی کا نکاس

{ پا + نی + کا + نِکاس }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسما |پانی| اور |نکاس| کے درمیان حرف اضافت |کا| لگانے سے مرکب |پانی کا نکاس| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٦ء کو "خرمن زراعت" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

اقسام اسم

  • جمع : پانی کے نفکاس[پا + نی + کے + نِکاس]
  • جمع غیر ندائی : پانی کے نِکاسوں[پا + نی + کے + نِکا + سوں (و مجہول)]

پانی کا نکاس کے معنی

١ - پانی نکالنے یا خراج کا راستہ یا گنجائش جو خصوصی طور پر کھیتوں وغیرہ میں بنائی جائے۔

"ہندوستان میں خرمن کی ترتیب بہت بری ہے نہ اس میں ہوا کی آمد ہے نہ پانی کے نکاس کی کوئی سبیل ہوتی ہے۔" (١٨٧٩ء، خرمن زراعت، ٩٨)