پاو کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word paao meanings and details
پاو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پاو }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں داخل ہوا۔ سنسکرت کے لفظ |پاد| سے ماخوذ ہے اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت عددی
پاو کے معنی
١ - چوتھائی، چہارم، چوتھا حصہ(مجازاً) تھوڑا سا (کل کے مقابل)۔
"محل کی عمارات دریا کے کنارے پر پاو میل تک برابر چلی گئی ہیں۔" (١٩٢٨ء، حیرت، مضامین، ٣٣)
٢ - وزن میں چار چھٹانک؛ بیس تولے وزنی (شے) سیر کا چوتھائی (بیشتر عدد کے ساتھ)۔
ابھی اُترا ہو گرما گرم جو تاو پلا دے ساقیا اس میں سے ایک پاو (١٨٦١ء، ایف لیلہ نو منظوم، شایان ٤٣٤:١)