پابرآتش

{ پا + بَر + آ + تَش }

تفصیلات

iاصلاً فارسی ترکیب ہے۔ فارسی اسم |پا| کے ساتھ فارسی حرفِ ربط |بر| لگا کر فارسی اسم جامد |آتش| بڑھانے سے مرکب وصفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣٤ء کو "انجامِ عیش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

پابرآتش کے معنی

١ - (لفظاً) آگ پر پانو (مجازاً) مضطرب، بے چین، مشتعل۔

"مشاعروں اور قوالیوں نےایسا دماغ کو پابرآتش کر رکھا ہے کہ شباب آیا اور حسن پسندی اور عاشقی و معشوقی شروع ہوئی۔ (١٩٣٤ء، عزمی (سرفراز حسین)، انجام عیش، ٣٤)