پاکٹ ایڈیشن
{ پا + کِٹ + اے(ی لین) + ڈی + شَن }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسما پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو"اورینٹل کالج میگزین" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : اَیڈِیشَنْز[اے (ی لین) + ڈی + شَنْز]
- جمع غیر ندائی : اَیڈِیشَنوں[اے (ی لین) + ڈی + شَنوں (و مجہول)]
پاکٹ ایڈیشن کے معنی
١ - کسی کتاب کا چھوٹا ایڈیشن، جیبی نسخہ۔
"مرغوب ایجنسی لاہور نے ان رباعیات کا پاکٹ ایڈیشن شائع کیا ہے۔" (١٩٢٦ء، اورینٹل کالج میگزین، نومبر، ٧٨)