پایل کے معنی
پایل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پا + یَل }
تفصیلات
iسنسکرت میں اسم |پاد| کے ساتھ |ل| بطور لاحقۂ صفت لگنے سے |پادل| بنا۔ اردو میں اس سے ماخوذ |پایل| بطور اسم مستعمل ہے۔, m["(صفت) وہ بچہ جس کے پیدایش کے وقت سب سے پہلے پاؤں نکلیں","پاؤں کا ایک قسم کا زیور","پاؤں کے بل پیدا ہونے والا","تیز رو ہتھنی"]
پاد پایَل
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : پایَلیں[پا + یَلیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : پایَلوں[پا + یَلوں (و مجہول)]
پایل کے معنی
"مسافر - سونے کے پایل کے لیے - بوڑھے شیر کا لقمہ ہوا۔" (١٨٠٣ء،اخلاقِ ہندی، ٨)
"بچہ پایل ہے، زچگی ذرا مشکل سے ہو گی۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٣:٧)
"ہاتھی میں مثل گھوڑے کے زیادہ عیب نہیں ہوتے خوبیاں یہ ہیں کہ مشک بلند ہو، پایل ہو۔" (١٩١٨ء، بہادر شاہ کا مولا بخش، ٥)
شاعری
- پایل پینجن جو گھنگرو، دھن پین کر جو لٹکے
آگن بھی خوب ہوتا رفتار کا متاع - پایل ہے دو گانا ذرا ٹھوکر تو لگا جا
چک آئی ہے اٹھا نہیں جاتا ہے کمر سے