گیسو کے معنی

گیسو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گے + سُو }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے۔ اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بعض نے زلف کا مرادف بھی لکھا ہے","شاہ گیر","عورتوں کے لمبے بال","عورتوں کے لمبے بال جو سر کے دونوں طرف ہوتے ہیں","لمبے بال"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : گیسُوؤں[گے + سُو + اوں (و مجہول)]

گیسو کے معنی

١ - سر کے لمبے بال (خصوصاً عورتوں کے)۔

 عارض پہ گیسوؤں کو سجایا نہ کیجیے چھینا ہے گر تو بام پہ آیا نہ کیجیے (١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٢٠)

٢ - [ تصوف ] طریق طلب جو عالم ہویت میں ہو، جبل المتین۔ (مصباح التعرف)

گیسو کے مترادف

جٹا, لٹ

بال, جور, چوٹی, خط, زلف, صدغ, طرّہ, غلالہ, گت, لٹ, مرغولہ, کاکل, کاکُل, کمند

گیسو کے جملے اور مرکبات

گیسو دراز, گیسوئے پرتاب, گیسوئے پرشکن, گیسو تراشی, گیسو دار, گیسو دانی, گیسوئے رسا, گیسوئے سنبل, گیسوئے شبگوں, گیسوئے شمع, گیسو کمند, گیسو کی لہر, گیسوئے مشکیں, گیسوئے معنبر

گیسو english meaning

a ringletcurlside-lock; the hair of a women|s headthe whole hair when gathered uptwistedand fastened on the top or back of the headlocktress

شاعری

  • بالفعل تو ہے قاصد محو اس خط و گیسو کا
    تک چیتے تو ہم پوچھیں کیا لے کے خبر آیا
  • حُسن سے لیجئے تنظیم دو عالم کا سبق
    صبح ہوتی ہے تو گیسو بھی سنور جاتے ہیں
  • سوچتا ہوں کہ یہ دنیا میں اندھیرا کیوں ہے
    تیرے چہرے پہ تو بکھرے ہوئے گیسو بھی نہیں
  • وہ تو یوں کہیے کہ گیسو کا تصور بندھ گیا
    ورنہ دیوانے کہیں رُکتے بھی ہیں زنجیر سے
  • ہٹا کر رخ سے گیسو صبح کردینا تو ممکن ہے
    مگر سرکار کے بس میں نہیں تارے چھپا دینا
  • اس کی آنکھوں سا اس کے گیسو سا
    میراسارا کلام خوشبو سا
  • آندھیاں راکھ کے ڈھیر لیتی گئیں، چمکیں چنگاریاں کونپلوں کی طرح
    ان دنوں زندگی پھر ہمارے لیے صبح عارض بھی ہے شام گیسو بھی ہے
  • آب ودانہ عشق گیسو میں رہاہم پر حرام
    مرگئے جھٹکے اسی زنجیر کے کھاتے ہوئے
  • آشفتہ اس کے گیسو جب سے ہوے ہیں منھ پر
    تب سے ہمارے دل کوہے پیچ وتاب کیا کیا
  • تم کو آشفتہ مراجوں کی خبر سے کیا کام
    تم سنوارا کرو بیٹھے ہوئے گیسو اپنا

محاورات

  • گیسو کھل جانا یا کھلنا

Related Words of "گیسو":