پایہ کے معنی
پایہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پا + یَہ }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں شامل ہوا اور بطور اصل معنی اور اصل صورت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٨٢ء میں "رضوان شاہ و روح افزا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیر","چارپائی وغیرہ کا وہ ڈنڈا جس پر وہ قائم رہے","چوپایہ کا پاؤں","ستون کا نچلا حصہ","مرکبات میں استعمال ہوتا ہے جیسے چارپایہ ۔ پیل پایہ","کسی بے جان چیز کا ڈنڈا جس پر وہ قاﺋم ہو"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : پائے[پا + اے]
- جمع : پائے[پا + اے]
پایہ کے معنی
"ارکان دولت چھوٹے بڑے اپنے اپنے پائے اور مرتبے پر آ کر کھڑے ہوئے۔" (١٨٠٢ء، باغ و بہار، ١٤)
"مجوزہ توسیع کی روکار کے پایوں کے علاوہ اور کوئی عمارت غالباً اس شمالی رخ پر نہ بن سکی۔" (١٩٣٢ء، اسلامی فن تعمیر، ٢٢)
"ایک سیڑھی جس کے پانچ پائے تھے اس تخت کے پہلو میں لگائی۔" (١٨٧٤ء، مطلع العجائب، ٣٢٢)
پایہ شوق کہاں تک پہنچا وہ تھی جس جائے وہاں تک پہنچا (١٨٥١ء، مومن، کلیات، ٢٢٩)
"تمام شہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا آدھے پائے پر چڑھا ہوا ہے اور - ذرا سی ٹھیس سے اڑ جائے گا۔" (١٨٩٠ء، رسالہ، حسن، دسمبر، ١٠)
پایہ کے جملے اور مرکبات
پاے تخت, پاے ثبات
پایہ english meaning
leg or foot (of an animate or inanimate object); foundation (of a building); base (of a column); prop; support; stay; step; rank; dignity; degreea stepbasebase of a columndignityfootfoundation of a buildinglegpedestalrankstatusstepsupportThe leg of an animal table, etc.to force a horse to its utmost speed
شاعری
- طوبیٰ سے اس نشان کا سایہ بلند ہے
اس وقت عرش سے مرا پایہ بلند ہے - دل حیدر کا صدقہ کعبہ ہے قبلہ نما جس کا
مجھے محسوب کر پایہ شناسان محمد میں - مجھے پائے ہیں نھن پن کھوتے اس چاہ زنخداں کا
کریں کیوں ترک اے مذہب ازل تھے پایہ ہوں ملت - کہہ کر سخن دونوں کو گھوڑوں پہ چڑھایا
دونوں نے شرف پایہ معراج کا پا یا - سپہر پایہ ہے وہ آستاں ترا جس میں
ستارہ وار ہیں گل میخ دیدہ بیدار - ہم پایہ کیوں نہ عرش بریں کے ہو عشق بار
کرسی نشیں ہے دل کے ملاذ منیع کا - بوسہ پایہ لے کے دل سے کہا
مول اتنا چڑھا دیا کس نے - تمام عالم لاہوت زیر ظل لوا
فضائے عرش بریں تخت پایہ اورنگ - دشت الفت چمن و آبلہ مہماں پرور
دل جبریل‘ کف پایہ ملے ہے رخسار - ہے پست اوج پایہ منبر سے نہ فلک
منبر پہ روضہ خوان ہے کہ عرش پر ملک
محاورات
- (پایہ) تکمیل کو پہنچانا
- (پایہ) تکمیل کو پہنچنا
- پایہ بلند ہونا
- پایہ ثبوت کو پہنچنا
- پایہ عرش ہلنا