پبلشنگ ہاؤس
{ پَب + لِشِنْگ (ن غنہ) + ہا + اُوس }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسما |پبلشنگ| اور |ہاؤس| پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٦ء کو "مکاتیب اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : پَبْلِشِنْگ ہاؤُسِز[پَبْلِشِنْگ ہاؤُسِز + پَب + لِشِنْگ (ن غنہ) + ہا + اُو + سِز]
پبلشنگ ہاؤس کے معنی
١ - وہ ادارہ جہاں سے کتاب، اخبار یا رسالہ وغیرہ طبع و شایع کیا جائے، اشاعت گھر۔
"آپ انجمن اردو سے متعلق ایک پبلشنگ ہاؤس قائم کرنا چاہتے ہیں۔" (١٩٣٦ء، مکاتیب اقبال، ٧٩:٢)