پترا کے معنی

پترا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَت + را }

تفصیلات

iسنسکرت الاصل لفظ |پترک| سے ماخوذ |پترا| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٨١ء "قصہ لیلٰی و مجنوں" میں تحریراً مستعل ملتا ہے۔, m["پَتر پَتّا","خول چڑھانے کا ورق","دھات کا مستطیل ٹکڑا","وہ کتاب جس میں تمام سال کی سعد و نحس تاریخیں اور احکام نجوم لکھے جاتے ہیں","وہ کتاب جس میں سال بھر کے حالات درج ہوں"]

پترک پَتْرا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : پَتْرے[پَت + رے]
  • جمع : پَتْرے[پَت + رے]
  • جمع غیر ندائی : پَتْروں[پَت + روں (و مجہول)]

پترا کے معنی

١ - پتا، ورق۔

 کھایا جس وقت وہ لیلٰی نے پترا اسی پترے نے دل لیلٰی کا پکڑا (١٧٨١ء، قصہ لیلٰی و مجنوں (اردو کی قدیم منظوم داستانیں، ٩٢:١))

٢ - [ چھلائی ] چھلائی کا اوزار تیز کرنے کی فولادی پٹی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 21:3)۔

"کاغذ، گتا، گوشت بعض دھاتوں کے پترے اور ورق ایسی اشیاء ہیں جس میں سے ایکس ریز آسانی سے گزر جاتی ہے۔" (١٩٧٠ء، جدید طبعیات، ٣٦٦)

٣ - کسی دھات کی ڈھلی ہوئی پتلی چادر کا ٹکڑا۔

پترا کے مترادف

برگ, پتا, جنتری, پات

برگ, پات, پتا, پتر, پنّا, تتھ, تقویم, جنتری, ورق

پترا english meaning

leaf; almanacephemeriscalendar.

Related Words of "پترا":