پر گو کے معنی
پر گو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پُر + گو (و مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت|پر| کے ساتھ فارسی مصدر |گفتن| سے صیغۂ امر |گو| بطور لاحۂ فاعلی لگانے سے مرکب |پرگو| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٠ء کو"شعرالجم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
پر گو کے معنی
١ - بہت کہنے والا، زود گو۔
"وہ نہایت پر گو تھا اور برجستہ کہتا تھا۔" (١٩٠٧ء، شعرالجم، ٦٢:١)
پر گو کے مترادف
زیادہ گوئی, فضول گو