پرآتش کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word par-ātish meanings and details
پرآتش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پُر + آ + تِش }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |پر| اور اسم |آتش| پر مشتمل مرکب |پرآتش| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
پرآتش کے معنی
١ - آگ سے بھرا، گرم۔
مرے دو دماں سب پر آتش اہیں میں خوش ہوں ولے لوگ ناخوش اہیں (١٦٤٩ء، خاورنامہ، ٨٢٧)