پر اندام
{ پُر + اَن + دام }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |پر| اور اسم |اندام| لگانے سے مرکب |پراندام| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٧ء کو "شعر العجم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
پر اندام کے معنی
١ - بھرا ہوا جسم رکھنے والا، موٹا تازہ، فربہ۔
"کابل کا معشوق لکھنؤ کی طرح دھان پان نہیں ہوتا بلکہ بالیدہ قامت پر اندام اور تنومند ہوتا ہے۔" (١٩٠٧ء، شعر العجم، ١٥٢:١)