پرائز بانڈ
{ پِرا + اِز + بانْڈ (ن مغنونہ) }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسماء |پرائز| اور |بانڈ| پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٨ء کو "اطلاقی شماریات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : پِرائِز بانْڈ[پِرا + اِز + بانْڈز (ن مغنونہ)]
پرائز بانڈ کے معنی
١ - انعامی بانڈ، حکومت پاکستان کا جاری کردہ اقرارنامہ جس پر ماہ بماہ قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔
"کیا آپ قومی قرعہ اندازی برائے پرائز بانڈ میں رائج شدہ طریقے کو نمونہ بندی کہیں گے۔" (١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٨٦)