پرایا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word پرایا meanings and details
پرایا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَرا + یا }
تفصیلات
iسنسکرت میں صفت |پر + اک| سے ماخوذ، اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پَر غیر","دوسرے کا","غیر کا","نا آشنا","نا واقف"]
پر+اک پَرایا
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : پَرائی[پَرا + ای]
- واحد غیر ندائی : پَرائے[پَرا + اے]
- جمع : پَرائے[پَرا + اے]
- جمع غیر ندائی : پَرایوں[پَرا +یوں (و مجہول)]
پرایا کے معنی
١ - بیگانہ، اجنبی، غیر۔
دیکھا جسے اپنا تھانہ تھا کوئی پرایا بے ساختہ دل درد محبت سے بھر آیا (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٥٨)
٢ - غیر کا، دوسرے کا۔
"ضرورت اور محتاجی کے باعث پرائے گھروں میں کونبھل اور سیدھیں دیتے ہیں۔" (١٨٠١ء، باغِ اردو، افسوس، ٢١٩)
پرایا کے مترادف
آن[4]
اجنبی, بیگانہ, پردیسی, دوسرا, دیگر, غیر
پرایا کے جملے اور مرکبات
پرایا دھن, پرایا جرم, پرایا گربھ, پرایا مال, پرایا ناموس, پرایا بچہ, پرایا دیس, پرایا محلہ
پرایا or پرایا english Translation
a money changeranother|sforeignOf or belonging to anotherstrange
شاعری
- کاش دیکھوں کبھی ٹوٹے ہوئے آئینوں کو
دل شکستہ ہو تو پھر اپنا پرایا کیا ہے - وہ چاندنی کا بدن خوشبوؤں کا سایہ ہے
بہت عزیز ہمیں ہے مگر پرایا ہے - پرایا مرد کوئی ہے کر پچھان (کذا)
ذرا اوس گھڑی دل میں غیرت نہ آن - کیا عمر تھی جب سرسے اٹھا باپ کا سایہ
دو بھائی تھے دو بہنیں تھیں اور دیس پرایا - پتہ ملنا تو بے چینی کا آساں دل کی دھڑکن سے
مگر زیبا نہیں چھپ کر پرایا راز سن لینا - ہشیار کھیلنا دکھ اپنا نہ سوجھنا
سب چھوڑنا نہ مال پرایا سمیٹنا - جنوں نے تماشا بنایا ہمیں
رہا دیکھ اپنا پرایا ہمیں
محاورات
- آنکھ بچی مال پرایا (یا یاروں کا)
- اپنا اپنا (ہی) ہے پرایا پرایا (ہی) ہے
- اپنا اپنا ہی ہے۔ پرایا پرایا ہی ہے
- اپنا اپنا ہے پرایا پرایا
- اپنا پرایا بہت ہے
- اپنا پرایا نہ پہچاننا
- اپنا پرایا ہونا
- اپنا پوت اور کا (- پرایا) دھینگ / دھینگڑا / ڈھٹینگڑا
- اپنا پوت پرایا ڈھینگر
- اپنا پوت پرایا ڈھینگرا