پرمٹ کے معنی
پرمٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَر + مَٹ }
تفصیلات
iانگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٦ء کو "صلح نام جات و عہد نام جات و اسناد" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اجازت نامہ","اجازت نامہ (اصل پرمٹ)","بمعنی اجازت سے ماخوذ ہے یعنی وہ مال جس پر اجازت کی ضرورت ہو","چُنگی جہاں سرکاری محصول لیا جاتا ہے","سندِ اجازت","محکمۂ نمک","نمک اور شورے کا سرکاری محصول","نمک وغیرہ کا سرکاری محصول","نمک کی چنگی","وہ چوکی جہاں سرکاری محصول لیا جائے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : پَرْمَٹْس[پر + مَٹْس]
پرمٹ کے معنی
"کوئی محصول یا پرمٹ نہ لیا جائے گا۔" (١٨٦٦ء، صلح نام جات و عہد نامہ جات و اسناد، ٢٧٤:١)
"جیل خانہ حصار اور محکمہ پرمٹ کے احکام نے بادشاہ کو درخواستیں بھیجیں۔" (١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٢٥٥)
زبردستی لیا روئے ملیح یار کا بوسہ مزا ہے اس نمک پر بھی لگا محصول پرمٹ کا (١٨٧٨ء، آغا اکبر آبادی، دیوان، ١٤)
میں ہوں زیراثر حسن ملیح یعنی پرمٹ کا نمک خوار ہوں میں (١٩٤٢ء، سنگ وخشت، ٢١٣)
"آپ نے میرا پرمٹ ملاحظہ نہیں فرمایا ورنہ آپ یہ تحریر نہ فرماتے کہ میں نے انڈین یونین کی سکونت ترک کر دی ہے۔" (١٩٤٨ء، مکتوبات عبدالحق، ٤٢٦)
پرمٹ english meaning
permit; a custom-house; customsA custom houseto cutto cut or break offto cut shortto perform (journey)
شاعری
- زبردستی لیا روئے ملیح یار کا بوسہ
مزا ہے اس نمک پر بھی لگا محصول پرمٹ کا