پرندہ کے معنی
پرندہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَرِن + دَہ }
تفصیلات
iفارسی میں مستعمل ہے اور اردو میں داخل ہوا۔ ١٦٤٥ء میں "قصہ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اڑنے والا","اڑنے والا جانور","پردار جانور","پرواز کنندہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : پَرِنْدے[پَرِن + دے]
- جمع استثنائی : پَرِنْدَگان[پَرِن + دَگان]
- جمع غیر ندائی : پَرِنْدوں[پَرِن + دوں (و مجہول)]
پرندہ کے معنی
١ - اڑنے والا جانور، طائر، پرندہ، پکھیرو، پنچھی۔
"میں مٹی سے پرندے کی صورت کا جانور بناتا ہوں اور اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ خدا کے حکم سے پرندہ ہو جاتا ہے"۔ (١٩٣٣ء، سیرت النبی، ٢٤٢:٣)
٢ - [ کیمیا ] سیماب، پارہ(نوراللغات)
پرندہ کے مترادف
طائر, پرند
پارہ, پنچھی, پکشی, پکھیرو, تیز, جہاز, چالاک, طائر, طرار, مرغ, کشتی
پرندہ english meaning
A birda bird flyinga cup or jar which is in common use by manya mean scoundrela pimpa warm bathcuckoldwingedWinged creature
شاعری
- آکر گرا تھا کوئی پرندہ لہو میں تر
تصویر اپنی چھوڑ گیا ہے چٹان پر - درد وہ مضمحل پرندہ ہے
جس کا گھر ہی دل تباہ میں ہے - اس کی آنکھوں کا ساون برسنے لگا
بادلوں میں پرندہ گھرا دیکھ کر - اپنا دل ہے ایک پرندہ جس کے بازو ٹوٹے ہیں
حسرت سے بادل کو دیکھے بادل اڑجاتا ہے - نہ درندہ رہتا ہے واں آبخور
نہ پرندہ کوں ہے مجال گزر - چولھے کو پھوک پھوک پرندہ ہوا ہلاک
کوا گلا نہ‘ جل گئے جنگل کے سارے ڈھاک
محاورات
- پرندہ پر نہیں مار سکتا
- پرندہ پر نہیں مارسکتا
- یہاں پرندہ پر نہیں مارسکتا