پرنم کے معنی

پرنم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پُر + نَم }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفات |پر| اور |نم| پر مشتمل مرکب اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنسوؤں سے بھری ہوئی (آنکھ)","نم ناک"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

پرنم کے معنی

١ - (بیشتر آنسوؤں سے) تر؛ بھیگا ہوا۔

 یاد آئی جب غم ساقی میں ہم کو مے کشی چشم پرنم بن گئی لبریز، ساغر کا جواب (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٦٧)

پرنم english meaning

LacrymoseTearful

شاعری

  • نہ آئے تا سر مڑگاں سرشک دیدہ پرنم
    قدم آگے نہیں بڑھتا ہے آن اہستادہ کا
  • شبیر ہین لخت جگر سرور عالم
    کیا غم اسے جو آنکھ غم شہ می ہے پرنم
  • بگیر اس یار کے بیتے ہیں ہم خون جگر اپنا
    بھرا ہے دل میں غم آنکھیں ہیں پرنم لب پہ نالاہے
  • رات سے بیمار الفت کا ترے یہ حال ہے
    جس کو دیکھا چشم پرنم آنکھوں پر رومال ہے
  • ایک دم خالی نہ پایا اشک سے اس آنکھ کو
    چشم زخم دیدہ پرنم مگر ناسور ہے
  • یار جس نوح کے طوفاں کا کرتے ہیں چواؤ
    ایک رشحہ تھا وہ اپنے مژہ پرنم سے
  • رخصت کے لیے لوگ چلے آتی ہیں باہم
    ہر قلب حزیں ہے تو ہر اک چشم ہے پرنم

محاورات

  • آنکھیں پرنم ہونا

Related Words of "پرنم":