پرواز کے معنی

پرواز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَر + واز }

تفصیلات

iفارسی میں مصدر |پریدن| سے حاصل مصدر |پرواز| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چال ڈھال","خط و خال","رنگ روپ","رنگ ڈھنگ","مرکبات کے اخیر میں استعمال ہوتا ہے جیسے بلند پرواز (کرنا کے ساتھ)","نقش و نگار","نوک پلک","یدن اُڑنا"]

پریدن پَرْواز

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : پَرْوازیں[پَر + وا + زیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : پَرْوازوں[پَر + وا + زوں (و مجہول)]

پرواز کے معنی

١ - اڑنے کا عمل، اڑان۔

 خوگر پرواز کو پرواز میں ڈر کچھ نہیں موت اس گلشن میں جز سنجیدن پر کچھ نہیں (١٩٢٤ء، بانگِ درا، ٢٦٣)

٢ - ہوائی جہاز کی اڑان یا سفر؛ مقررہ نظام الوقات کے تحت مخصوص منزل کو جانے والا طیارہ۔

"پی آئی اے آئندہ بارہ ماہ میں اپنی بین الاقوامی پروازوں کو مذید توسیع دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔" (١٩٦٦ء، روزنامہ، جنگ، ٣١ اکتوبر، ٩)

٣ - رسائی، پہنچ، اڑ کر جانے کا عمل

"خدا شناسی کے بارے میں انسان کی پرواز یہیں تک ہے۔" (١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ١١١)

٤ - حرکت، (آنکھ کے) پھڑکنے کا عمل، پھڑک (آنکھ کے) لئے مستعمل۔

 کب سبک یاروں سے باریک سرمو اٹھ سکے چشم کی پرواز کو ہوتا ہے لنگر برگِ کاہ (١٨٣٥ء، دیوان بیختہ، (قلمی نسخہ)، ١)

٥ - فخر کرنے یا ناز کرنے کا عمل۔ (نور اللغات، 85:2)

پرواز کے مترادف

ثریا

آراستگی, ابتدا, اٹھان, پرواز, پہل, تمہید, جلا, چمک, چوکھٹا, خدوخال, خصلت, خو, دمک, روپ, شروع, طریق, طور, عادت, فریم, نقاشی

پرواز english meaning

flying; flighta young she-camelflightFlyingpeaksoaringsummit of a mountainthe top or head of any thing

شاعری

  • طائرِ سدرہ سے میں تیز پری کرتا ہوں
    دیکھو پہنچی ہے چمن میں مری پرواز کہاں
  • پر افشانی قفس ہی کی بہت ہے
    کہ پرواز چمن قابل نہیں پر
  • بن گل موا ہی میں تو یہ تو جا کے لوٹیو
    صحنِ چمن میں اے پر پرواز میرے بعد
  • اپنے مرکز کی طرف مائلِ پرواز تھا حُسن
    بھولتا ہی نہیں عالم تری انگڑائی کا
  • صیّاد پہ ظاہر ابھی یہ راز نہیں ہے
    پرواز اسیرِ پرِ پرواز نہیں ہے
  • اپنے مرکز کی طرف مائل پرواز تھا حُسن
    بھولتا ہی نہیں عالم تیری انگڑائی کا
  • صیّاد کے شکوؤں پہ ہی کرتے ہو قناعت
    اے ہم قفسوں جرأتِ پرواز کہاں ہے
  • ایک عجیب خیال

    کسی پرواز کے دوران اگر
    اِک نظر ڈالیں جو
    کھڑکی سے اُدھر
    دُور‘ تاحّدِ نگہ
    ایک بے کیف سی یکسانی میں ڈوبے منظر
    محوِ افسوس نظر آتے ہیں
    کسی انجان سے نشے میں بھٹکتے بادل
    اور پھر اُن کے تلے
    بحر و بر‘ کوہ و بیابان و دَمن
    جیسے مدہوش نظر آتے ہیں
    شہر خاموش نظر آتے ہیں
    شہر خاموش نطر آتے ہیں لیکن ان میں
    سینکڑوں سڑکیں ہزاروں ہی گلی کُوچے ہیں
    اور مکاں… ایک دُوجے سے جُڑے
    ایسے محتاط کھڑے ہیں جیسے
    ہاتھ چھُوٹا تو ابھی‘
    گرکے ٹوٹیں گے‘ بکھر جائیں گے
    اِس قدر دُور سے کُچھ کہنا ذرا مشکل ہے
    اِن مکانوں میں‘ گلی کُوچوں‘ گُزر گاہوں میں
    یہ جو کُچھ کیڑے مکوڑے سے نظر آتے ہیں
    کہیں اِنساں تو نہیں!
    وہی انساں… جو تکبّر کے صنم خانے میں
    ناخُدا اور خُدا ‘ آپ ہی بن جاتا ہے
    پاؤں اِس طرح سرفرشِ زمیں رکھتا ہے
    وُہی خالق ہے ہر اک شے کا‘ وُہی داتا ہے
    اِس سے اب کون کہے!
    اے سرِخاکِ فنا رینگنے والے کیڑے!
    یہ جو مَستی ہے تجھے ہستی کی
    اپنی دہشت سے بھری بستی کی
    اس بلندی سے کبھی آن کے دیکھے تو کھُلے
    کیسی حالت ہے تری پستی کی!
    اور پھر اُس کی طرف دیکھ کہ جو
    ہے زمانوں کا‘ جہانوں کا خُدا
    خالقِ اَرض و سما‘ حّئی و صمد
    جس کے دروازے پہ رہتے ہیں کھڑے
    مثلِ دربان‘ اَزل اور اَبد
    جس کی رفعت کا ٹھکانہ ہے نہ حدّ
    اور پھر سوچ اگر
    وہ کبھی دیکھے تجھے!!!
  • بدلا جو اُس کی آنکھ کا انداز تو کُھلا!
    کرتے ہیں رنگ پھول سے پرواز کسی طرح
  • پروں کا باندھنا صیاد کی اک بدگمانی ہے
    قفس میں آکے کھولی آنکھ ہم پرواز کیا جانیں

محاورات

  • ارادوں سے بلند پروازی جاتی رہنا
  • پرواز کرنا
  • رنگ پرواز کرنا
  • رنگ رو اڑنا (پرواز ہونا)
  • روح ‌کا ‌قفس ‌عنصری ‌سے ‌پرواز ‌کرنا
  • روح پرواز کرنا
  • روح پرواز کرنا (یا نکلنا)
  • کند ‌ہم ‌جنس ‌باہم ‌جنس ‌پرواز ‌(کبوتر ‌با ‌کبوتر ‌باز ‌با ‌باز)

Related Words of "پرواز":