پریم کے معنی

پریم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پِریم (کسرۂ پ مجہول، ی مجہول) }{ پِرَیم (ی لین) }

تفصیلات

iسنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٩ء کو |مظہرالمعرفت" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - پیار، محبت، الفت، عشق۔, m[]

پِریم پریم

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد ), اسم کیفیت

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : پِریموں[پِرے (کسرۂ پ مجہول) + موں (و مجہول)]

پریم کے معنی

١ - پیار، محبت، الفت، عشق۔

|اس کو سیتا نے اسی بھرپور پریم سے دیکھا جس طرح ایک راجپوتنی کو اپنے پتی اور اپنے شوہر کو دیکھنا چاہیے۔" (١٩٢٦ء، کائنات بیتی، ٢٥)

٢ - دوستی، اخلاص، یارانہ (فرہنگ آصفیہ، 520:1)

پریم english meaning

love; affection; kindness; tender regard; kindliness; friendshipexperiencedloveloverveteran

شاعری

  • پریم کہانی کہت ہوں سنو سکھی ری آئے
    پی ڈھونڈن کو ہم گئیں آئیں آپ گنوائے
  • پریم کہا کہت ہوں سنور سکھی ری آئے
    پی ڈھونڈن کو ہم گئیں آئیں آپ گنوائے
  • پریم کے یوگ کا سادھن ہو جو کچھ سادھن ہو
    ساتھ سکھیوں کے مہادیوں کا آرا دھن ہو
  • پیتم وہ جو ہے پریم پربین
    موجود وجود نور آگین
  • رانا نے کہا اے پریم لتا!
    میں تیرا ادنیٰ خادم ہوں
  • رحیمن دھاگا پریم کا، مت توڑو چٹکائے
    ٹوٹے سے پھر نا ملے، ملے گانٹھ پڑ جائے

محاورات

  • اٹھا ببولا پریم کا تن کا چڑھا اکاس۔ تن کا تن میں مل گیا تن کا تن کے پاس
  • پریم پیالہ وہ پئے جو سیس دچھنادے۔ لو بھی سیس نہ دے سکے نام پریم کا لے
  • پریم پیت کی ریت میں یہ ان ریت سہائے۔ برسیں آنکھیں سوکھے کیا آگ لگے جی جائے
  • پریم کہانی کہت ہوں۔ سنو سکھی ری آئے۔ پی ڈھونڈوں کو ہم گئیں آئیں آپ ہرائے
  • پوتھی تو تھوتھی بھئی پنڈت بھیا نہ کوئے۔ ڈھائی انچھر پریم کے پڑھے سو پنڈت ہوئے
  • تلسی میٹھا بولئے سب سے کرکے پریت۔ کریں پریم تاسے سبھی لکھی کو کل کی ریت
  • سائیں کا گھر دور ہے جیسی لمبی کھجور۔ چڑھے تو چاکھے پریم رس گرے تو چکنا چور
  • سمن دھاگا پریم کا جن توڑو چٹکائے۔ توڑے پر جو جوڑ ہو بیچ گانٹھ پڑجائے
  • سنتن کی بانی سنے پریم سہت جو کوئے۔ گنگا آدمی تیرتھ پھل بن اسنانے ہوئے
  • ڈھائی انچھر پریم کے۔ پڑھے سو پنڈت ہو

Related Words of "پریم":