پوست کے معنی
پوست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پوسْت (و مجہول) }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں اصل معنی اور صورت کے ساتھ داخل ہوا۔ بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٩ء "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس کا پھل یا ڈوڈہ جس کے اندر سے خشخاش نکلتی ہے اس پر شگاف دیتے ہیں تو رس نکل کر جم جاتا ہے۔ یہ اطمیان ہے","ایک پودہ جس کا پھول نہایت سرخ رنگ کا ہوتا ہے","باہر کا حصہ","بدن کا پرت"]
پوست پوسْت
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
پوست کے معنی
"آپ کے ساتھ قربانی کے سو اونٹ تھے - حکم دیا کہ گوشت پوست جو کچھ ہو سب خیرات کر دیا جائے۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ١٦٤:٢)
"کیلے کے پتے کا باریک بالائی پوست، ناخن سے علیحدہ ہو سکتا ہے۔" (١٨٩١ء، کسانی کی پہلی کتاب، ١٧:١)
جو دیکھ لے تری تلوار ماہی دریا تو اپنے پوست سے بھاگے نکل کے صورت مار (١٨٥٣ء، دفترِ فصاحت، ٢٢٩)
"اجوائن خراسانی سیاہ اور پوست بیخ لفاح اس قدر پکائیں کہ پانی کا رنگ سرخ ہو جائے۔" (١٩٤٧ء، جراحیاتِ زہراوی (پیش لفظ)، ٣)
"پوست بیضۂ مرغ مصفٰی - کو کوٹ چھان پر سرمہ بنائیں۔" (١٩٣٦ء، شرحِ اسباب (ترجمہ)، ٢١:٢)
"صرف چند ادھورے کلمے حافظے کی بدولت باقی رہ جاتے ہیں - تو صرف ان کا پوست ہی باقی رہتا ہے اور مغز و اصلیت نابود ہو جاتی ہے۔" (١٨٧٢ء، مضامین تہذیب الاخلاق، ٤٢:٢)
پوست کے مترادف
چمڑا, چھلکا, خول, جلد, جھلی
بکّل, پپڑی, تہ, جلد, چمڑا, چھال, چھلکا, کوکنار, کھال
پوست کے جملے اور مرکبات
پوست پارہ, پوست پرست, پوست کا ہلکا, پوست کندہ
پوست english meaning
crustshellskinrindbarkpoppypoppy head used as drugaffectedcrust ; shelleffectiveeffectualimpressedpoppyhead used as drugtouching
شاعری
- اگرچہ رہ گئے تھے استخوان و پوست و لے
لگائی ایسی کہ تسمہ بھی پھر لگا نہ رہا - پوست میں بھوس بھر کے مارے حد
یہ قبول اوس کے تئیں کبے میں رد - پردۂ پوست میں ہے اس کی جا
خامشہ نام مشتہر اس کا - اپنے ختکے سے جو سبزہ نہ ملا ہم آزاد
ٹوٹی چملی میں بھلا پوست تو مل سکتےہیں - ٹہرا ہے کوئی چور لگاتا ہے کوئی تھانگ
ملتا ہے کوئی پوست کو چھانے ہے کوئی بھانگ - رگیں صورت خط مسطر عیاں
فقط پوست ہے باقی اور استخواں - چنٹے آپس میں کریں جب اتفاق
چیر ڈالیں شیر کے بھی پوست کو - چینٹے اپس میں کریں جب اتفاق
چیر ڈالیں شیر کے بھی پوست کو - پوست کندہ یہ کہتے ہیں ناخن
ہم اوتارینگے زخم کے چھلکے - رہی دوستن ہوں وو اس دوست سوں
کہ جیوں مغز مِل کر اچھے پوست سوں
محاورات
- بھنگ کہے میں رنگی جنگی پوست کہے میں شاہجہان۔ افیم کہے میں چنی بیگم مجھ کو پی کے جائے کہاں
- پوست استخواں باقی رہ جانا
- پوستی کی آنچ (اوپر کو نہیں آنے کی) اوپر ہی اوپر نہیں جاتی
- مورچگاں راچو بود اتفاق۔ شیر ژیاں رابدر آرند پوست
- نکند گرگ پوستیں دوزی
- ڈوم بنیا پوستی تینوں بے ایمان