پوٹا کے معنی

پوٹا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پو (و مجہول) + ٹا }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |پٹ + کہ| سے ماخوذ |پوٹا| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایسا جانور یا شخص جس میں مردانہ یا زنانہ نشانیاں موجود ہوں","پرندوں کا معدہ","پرندے کا بچہ جس کے پر نہ نکلے ہوں","جانور کا بچہ","چھوٹے چھوٹے بچے","چینہ داں","خاندانی دیوتا","داڑھی دار عورت","صرف چینگی کے ساتھ استعمال ہوتا ہے","ناک کی غلاظت"]

پٹ+کہ پوٹا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : پوٹے[پو (و مجہول) + ٹے]
  • جمع : پوٹے[پو (و مجہول) + ٹے]
  • جمع غیر ندائی : پوٹوں[پو (و مجہول) + ٹوں (و مجہول)]

پوٹا کے معنی

١ - تھیلی جو پرندے کی گردن کی جڑ میں سینے کے سرے پر ہوتی ہے جہاں غذا جمع ہوتی اور آہستہ آہستہ سنگ دانے میں جاتی ہے۔

|ایک کی لات ایسی بھرپور پڑتی کہ دوسرے کا پوٹا پھٹ جاتا۔" (١٩٦٢ء، ساقی، ٦٥ | ٤٢:١)

٢ - (مجازاً) انسان کا پیٹ، (طنزاً) کھاؤ کا بڑا پیٹ، معدہ۔

|آج یاروں کو مقتدا بناؤ پوٹا تر کراؤ۔" (١٩٢٤ء، |اودھ پنچ| لکھنؤ، ٤٣:٩، ٦)

٣ - حوصلہ، سمائی، گنجائش، بساط، حیثیت، مجال، قدرت و طاقت۔

|تمھارا کیا پوٹا ہے جو ایسا کام کرو گے۔" (١٩٢٦ء، نوراللغات، ١٢٤:٢)

٤ - پپوٹا، پلک۔ (پلیٹس)۔

٥ - انگلی کا آخری چھور، انگلی کی گھائی۔ (ماخوذ : شبدساگر)۔

٦ - ناک سے نکلنے والی رینٹھ۔ (پلیٹس)۔

پوٹا کے مترادف

پیٹ

اصل, بساط, جبھا, حقیقت, حوصلہ, حیثیت, خادمہ, سمائی, طاقت, ظرف, قدرت, مجال, معدہ, ملازمہ, ہمت

پوٹا english meaning

(of bird) cropcrawgizzardstomachcapacity statusfledglingyoung childa bearded womana stomacha yound childa young childabilityan un fledged birdan unfledged birdcapacityfullrepleterichstatusThe eyelidto enrichto heap upto prayto recite a prayer on beadsto tell the beads

محاورات

  • پوٹا تر ہونا
  • تمہارا کیا پوٹا (حوصلہ) ہے

Related Words of "پوٹا":