پڑوسن کے معنی
پڑوسن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَڑو (و مجہول) + سَن }
تفصیلات
١ - پڑوسی کی تانیث، ہمسایے کی بیوی، گھر کے نزدیک رہنے والی عورت، برابر کے مکان والی، ہمسائی۔, m["برابر کے گھر میں رہنے والی عورت","پڑوس میں رہنے والی عورت","زنِ ہمسایہ","ہمسایہ عورت"]
اسم
اسم نکرہ
پڑوسن کے معنی
١ - پڑوسی کی تانیث، ہمسایے کی بیوی، گھر کے نزدیک رہنے والی عورت، برابر کے مکان والی، ہمسائی۔
پڑوسن english meaning
female neighbor
شاعری
- کوٹھے پہ جو تھا پچھلے پہر چور کا اک شور
دیکھا تو پڑوسن کا موا آنکھ لگا تھا - بچھوئے سو پڑوسن کن پیا جدتے بچھڑرہے ہیں
ہنسا اور بولنا کاں کاسنتی ہوں گھرانگن ہیں تو - اگر کوئی پڑوسن نے بولی ہے کھال
تو میں اوس کے جھونٹے کے لیتی ہوں بال - ہر یك پڑوسن كی انگی كیا خوں كروں آو تیچ نیں
كیا خوں كروں آو تیچ نیں یوں كر سنانا كیا غرض - شام گزر گئی یار نہ آیا رات بھی آدمی آن ڈھلی
آؤ پڑوسن چپٹی کھیلیں بیٹھے سے بیگار بھلی - شاہ گزر گئی یا رنہ آیا رات بھی آدھی آن ڈھلی
آؤ پڑوسن ۔۔۔۔۔ کھیلیں بیٹھے سے بیگار بھل - سب ناری آئیں گو کل کی اور پاس پڑوسن آ بیٹھیں
کچھ ڈھول مجیرے لاتی تھیں، کچھ گیت جچا کے گاتی تھیں
محاورات
- آ پڑوسن گھر کا بھی لے جا
- آ پڑوسن لڑیں
- آ پڑوسن مجھ سی ہو
- آؤ پڑوسن گھر کا بھی لے جاؤ۔ آؤ پیر گھر (سے) کا بھی لے جاؤ
- آؤ پڑوسن لڑیں
- آؤ دوگانہ چٹکی (پڑوسن چپٹی) کھیلیں خالی سے بیگار بھلی
- اپنے بچے کو ایسا ماروں کہ پڑوسن کی چھاتی پھٹے
- اپنے پوت کنوارے پھریں پڑوسن کے پھیرے
- بیاہی بیٹی پڑوسن داخل
- دیکھ پڑوسن جل مری